2025-05-13@01:57:55 GMT
تلاش کی گنتی: 31
«ٹھیک ہو»:
پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ انڈیا جو کچھ پہلے دن سے کر رہا ہے وہ ہمارے لیے قابلِ قبول نہیں ہے اور ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ انڈیا جو پہلے دن سے کر رہا ہے اور جو 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب ہوا وہ ہمارے لیے ناقابل قبول ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری افواج کا انڈیا کے پانچ طیارے گرانا ان کے لیے شرمندگی کا باعث بن چکا ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ انڈیا اپنی جنگی کارروائیوں کے حوالے سے مسلسل جھوٹ بول رہا ہے جبکہ پاکستان کے اندر 80 انڈین ڈرون گرائے جا چکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ انڈین حملوں میں اب تک 30...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ عوام پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے تناؤ میں ہیں۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد میں عدالتی رپورٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ عوام پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے تناؤ میں ہیں، اللہ کرے گاسب ٹھیک ہوجائیگا۔جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ جبری گمشدگیوں کے مقدمات پرادارہ جاتی ردعمل سے متعلق قومی عدالتی پالیسی میں غور ہوگا، وکلا کو بلا کر پوچھا ہے،حکومت کا ابھی تک ردعمل نہیں آیا۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف وفد کا زور تھا کمرشل معاملات کو ترجیجی بنیادوں پر رکھیں، ضلعی عدلیہ میں ڈبل شفٹ متعارف کرانے جا رہے ہیں،...
کراچی(نیوز ڈیسک)مفتی طارق مسعود نے کہا ہے کہ مودی کی کھوپڑی خراب ہوگئی ہے، ہم ملکر اسے ٹھیک کردیں گے، افواج پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوں۔ کراچی سے آنے والے علمائے کرام کے وفد نے واہگہ بارڈر کا دورہ کیا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی طارق مسعود نے کہا کہ پہلگام واقعے میں بے گناہ لوگ مارے گئے، پہلگام واقعے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ مولانا طارق مسعود کا کہنا تھا کہ پاکستان کا پہلگام واقعے سے کوئی تعلق نہیں، مسئلہ بھارت کے عوام کا نہیں، مودی حکومت کا ہے۔ نھوں نے کہا کہ کراچی سے آیا ہوں، افواج پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوں، مودی جنگ کی دھمکیاں دے رہا ہے، پاکستان پر جھوٹے الزام...
رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت—فائل فوٹو رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملنے کی دیر ہے، سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا، جب بھی پارٹی کو ضرورت پڑی یا بانی پی ٹی آئی نے بلایا تو جاؤں گا۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ پی ٹی آئی میں اختلافات ہیں اور یہ اختلافات دن بدن بڑھتے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو ایسا تاثر نہیں دینا چاہیے کہ پارٹی میں انتشار ہے۔ کوئی ایسا ہے جو پارٹی کے لیے باہر نکلے؟ شیر افضل مروتپارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ آج کل...
پشاور: ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ صدر آصف زرداری کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں، انہوں نے نہروں کی خود منظوری دی ہے۔ دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے معاملے پر اپنے بیان میں مشیر اطلاعات اور ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا کہ نہروں کے معاملے پر صدر زرداری نے یا تو سندھ کے عوام کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے یا ان کی یادداشت جواب دے گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی دونوں باتوں میں سے ایک کو مانے۔ دونوں کی ایک ساتھ تردید ممکن نہیں۔ اگر آصف زرداری کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں تو وہ اعلیٰ ترین عہدے پر کیوں براجمان ہیں؟ فوری مستعفی ہوں۔انہیں اپنی جسمانی...
— فائل فوٹو ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی میں ٹریفک حالات دہائیوں سے خراب ہیں، ٹھیک ہونے میں یقیناً وقت لگے گا۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قانون کو ہاتھ میں لینا درست بات نہیں، اس سے افرا تفری بڑھے گی۔ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا ہے کہ حادثے کی صورت میں گرفتاریاں ہوتی ہیں، قانون موجود ہے۔ کراچی: قائد آباد میں ٹریفک حادثے کا مقدمہ درج، ڈرائیور گرفتارکراچی کے علاقے قائد آباد مجید کالونی کے قریب گزشتہ روز پیش آنے والے ٹریفک حادثے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پیر محمد شاہ نے کہا کہ کراچی کا ٹریفک کا نظام اس وقت مینولی کنٹرول ہو رہا ہے۔ان کا یہ...
گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل نے کہا ہے کہ صوبے کے مسائل افہام و تفہیم کے ساتھ حل ہوسکتے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل سے جے یوآئی کے مرکزی رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے کوئٹہ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبے کی موجودہ امن و امان اور سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا۔ جعفر مندو خیل نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل افہام وتفہیم سے حل ہو سکتے ہیں، خطے کی کشیدہ صورتحال میں فوری صوبہ کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانے ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مزید نفرتوں اور تنازعات کے متحمل نہیں ہو سکتے، ماضی میں بھی متعدد قبائلی وسیاسی مسائل جرگے سے سنگین مسائل حل ہوچکے ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ملک میں انٹرنیٹ کی صورتحال پر تبصرہ کیا اور کہا کہ چیزیں ٹھیک ہونے کے بجائے مزید خراب ہورہی ہیں۔قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران پیپلز پارٹی کے آغا رفیع اللّٰہ نے کہا کہ ملک میں طالب علم اور آن لائن کام کرنے والے برباد ہو چکے ہیں۔ بلوچستان میں انٹرنیٹ مسائل پر وزارت داخلہ نے خط کا جواب نہیں دیا، امین الحقامین الحق نے کہا ہے کہ بلوچستان میں انٹرنیٹ مسائل پر وزارت داخلہ کو خطوط لکھے جن کا جواب نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر انٹرنیٹ نہیں دینا تو اسپیکٹرم کی نیلامی کا کوئی فائدہ نہیں، ہمیں بابوں والے جواب نہیں حقیقی جواب چاہیے۔اس پر اسپیکر ایاز صادق...
جن سوراج پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ بی جے پی والوں کو اپنا جو ایجنڈے ہے اس پر وہ کام کر رہے ہیں لیکن افسوس کہ نتیش کمار کے تعاون سے وقف بل تیار کیا جارہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست پٹنہ میں جن سوراج پارٹی کی جانب سے افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر جن سوراج پارٹی کے سربراہ پرشانت کشور نے وقف ترمیمی بل پر کہا کہ اگر کوئی قانون مسلمانوں کے جذبات کے خلاف بنایا جا رہا ہے تو یہ ٹھیک نہیں ہے۔ اس کے لئے نتیش کمار جیسے لیڈروں کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر نتیش کمار چاہ لیتے تو یہ قانون نہیں بنتا۔ انہوں نے کہا کہ...

پاکستان ہے تو نواز،زرداری،مولانا اورعمران ہیں ،پی ٹی آئی اپنی لائن اور لینتھ ٹھیک کرے، راناثناء اللہ
اسلام آباد:وزیراعظم کے مشیربرائے سیاسی امورراناثناء اللہ نے کہاہے کہ سکیورٹی مسائل کا حل یہی ہے کہ سیاسی اور عسکری قیادت مل بیٹھیں،پاکستان ہے تو نواز،زرداری،مولانا اور بانی پی ٹی آئی ہیں ،پی ٹی آئی کو چاہئے کہ اپنی لائن اور لینتھ ٹھیک کرے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئے راناثناء اللہ نے کہاکہ پی ٹی آئی ایسے نعرے لگاتی رہتی ہے کہ خان نہیں تو پاکستان نہیں،پی ٹی آئی مذاکرات کی میزپر نہیں بیٹھناچاہتی تو ٹکریں لگاتی رہے، اس جماعت کی تمام ترتوانائیاں ریاست کے خلاف خرچ ہورہی ہیں،پی ٹی آئی کی یہ خام خیالی ہے کہ اس کے بانی کے علاوہ سب صفرجمع صفرہیںلہذاپی ٹی آئی کو چاہئے کہ اپنی لائن اور لینتھ ٹھیک کرے پی ٹی آئی اپنی توانائیاں ملک کے...
ٹرمپ کے ساتھ معاملات ٹھیک کرنا چاہتا ہوں، یوکرینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 4 March, 2025 سب نیوز یوکرین (سب نیوز )یوکرین کے صدر زیلنسکی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے تلخ ملاقات کے بعد معاملات درست کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔ایک بیان میں زیلنسکی نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے ساتھ معاملات ٹھیک کرنا چاہتا ہوں، امریکی فوجی امداد پر یوکرین شکر گزار ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مضبوط قیادت میں امن کیلیے کام کرنے پر تیار ہیں۔یوکرین کے صدر نے مزید کہا کہ یوکرین امریکا کے ساتھ معدنیات کا معاہدہ دستخط کرنے کیلیے تیار ہے۔
لاہور: رہنما تحریک انصاف علی محمد خان کا کہنا ہے کہ میں جنگجو ہوں اور جدوجہد پر یقین رکھتا ہوں، 9 اپریل کی رات اس پر عکاسی کرتی ہے، میں سمجھتا ہوں کہ آپ لڑتے ہوئے ہاریں تو پھر لوگوں کو آپ سے زیادہ محبت ہوتی ہے، مجھے کچھ چیزوں پر بڑا دکھ ہوا،بیچ میچ کے ہی لوگ اٹھ کر جا رہے تھے آپ کو لگ رہا تھا کہ آپ میچ بیچ میں ہی ہار گئے، بددلی سی تھی، ایک ایفرٹ کی کمی تھی۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال پر انھوں نے کہ میں سیاسی جماعتوں کے ساتھ مذاکرات کا براہ راست حصہ نہیں ہوں۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر عامر سہیل نے...
پاکستان کے سابق کرکٹر اور قومی ٹیم کے کوچ راشد لطیف نے پاکستان کی بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ تباہی کے دھانے پر ایسے ہی نہیں پہنچی اس میں حکومت، پی سی بی چیئرمینز اور سابق لیجینڈز کا اہم کردار رہا ہے۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ نجم سیٹھی ہوں یا احسان مانی، زکا اشرف یا محسن نقوی، سب اپنا پنا سیاسی اثر و رسوخ استعمال کرتے آئے ہیں اور آتے ہی لیجینڈز کو اپنے قریب رکھا اور کرکٹ ان کے حوالے کر دی گئی جہاں سے ہماری کرکٹ کی تباہی شروع ہوئی۔ یہ بھی پڑھیے: ’پنگا نہیں لینے کا اپن سے‘،...
فخر زمان کی انجری ٹھیک ہونے میں کتنا وقت لگے گا؟ محمد عامر کا بڑا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )سابق پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر نے فخر زمان کے ساتھ ہونے والی گفتگو کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اوپنر کو سائیڈ اسٹرین کی تکلیف ہوئی ہے۔ایک نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے عامر نے کہا کہ انہوں نے فخر سے رابطہ کیا تاکہ یہ معلوم کر سکیں کہ انہیں چوٹ گھٹنے یا کمر میں لگی ہے، فخر زمان نے محمد عامر کو بتایا کہ یہ سائیڈ اسٹرین ہے جس کے باعث وہ تقریبا دو ماہ کے لیے کرکٹ سے دور رہ سکتے ہیں۔ عامر نے مزید بتایا...
پشاور: وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور خیبرپختونخوا گیمز 2025ء کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے ہیں پشاور (صباح نیوز+مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ عمران خان آئے گا سب ٹھیک کرے گا، ریاست کو بھی کہتا ہوں نظریات کو قید نہیں کر سکتے۔ علی امین گنڈاپور نے خیبر پختونخوا کے طلبہ کو مفت لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں چیلنج کرتا ہوں پنجاب کی کارکردگی ہماری ایک فیصد کارکردگی کے برابر بھی نہیں،انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے میں مناظرے کے لیے تیارہوں۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا گیمز 2025 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ اصول، اخلاقیات اور...
اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا گرینڈ الائنس بنے گا اور نہ ہی اب کوئی دھرنا ہوگا۔ گنڈا پور نے مولانا فضل الرحمن کے خلاف جو زبان استعمال کی اس کے بعد گرینڈ الائنس کا سوچنا بے وقوفی ہے۔ گنڈا پور کو بچانے کیلیے شہباز شریف اور انکی پوری کابینہ اور حکومت کھڑی ہے۔وہ گزشتہ روز مختلف ٹی وی چینلز کو انٹرویو دے رہے تھے۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ بانی نے خط لکھا مگر ان کی پارٹی نے ہی اس کی توثیق نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ پچھلے پچھتر سال سے اکھاڑا بن گئی ہے ، یہ ایک ڈرامے بازی کا ،جھوٹ فریب بیچنے کا، ایک دوسرے کو...
مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 فروری2025ء) اربوں ڈالرز کا نیلم جہلم ڈیم 3 سال بعد بھِی ٹھیک نہ ہو سکا، ڈیم کی بندش سے 3 سالوں میں ایک یونٹ بھی بجلی پیدا نہ ہوئی، قومی خزانے کو یومیہ 27 کروڑ روپے کا نقصان ہونے کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق اربوں ڈالرز سے بننے والا نیلم جہلم پن بجلی ڈیم تاحال غیر فعال ہے۔ 3 سال بعد بھی ڈیم کا فالٹ دور نہ ہو سکا، وزارت آبی امور معلومات چھپانے لگی، 969 میگاواٹ کا منصوبہ تین سال میں ایک یونٹ بھی پیدا نہ کر سکا، ڈیم بندش سے قومی خزانہ کو یومیہ 27 کروڑ روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ سال 2022 میں ڈیم کی ٹنل میں فالٹ پیدا ہوا،...
لاہور( اوصاف نیوز)فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ ایکسرے کرایا انگلی بالکل ٹھیک ہے کچھ سوجن باقی ہے ، چاہنے والوں کی دعاوں سے امید ہے بہتر ہو جائے گی۔ شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ تسلیم کرتے ہیں ہم سے آخر ی اوور اچھے نہیں ہورہے، یہ میچز اس ہی لیے ہورہے ہیں کہ چیمپئنز ٹرافی کی اچھی تیاری ہوجائے۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلی بار میتھیو نے کچھ نہیں بولا تھا میں نے اسے وکٹ لینے کے لیے تنگ کیا تھا، گراؤنڈ میں جو بھی تھا وہ وہیں کی حد تک تھا، شاہین آفریدی نے کہا کہ دوسرے پلیئرز بھی اپنے ملک کے لیے کھیلتے ہیں ہم بھی اپنے ملک کے...
اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ اگر تو الیکشنوں کو ٹھیک کرانا ہے تو بالکل اس کے لیے بیٹھا جاسکتا ہے، 2029 میں جو الیکشن ہوں گے اس کی تیاری ہمیں ابھی سے شروع کر دینی چاہیے اور پارلیمنٹ وہ پلیٹ فارم ہے جہاں سب لوگ تجویز دیں کہ جو الیکشن ہونے جا رہے ہیں ان کو کس طریقے سے ہم بہتر بنا سکتے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اصل جو مدعا ہے وہ یہ ہے کہ ملک ٹرن اراؤنڈ کرکے اسٹیبلٹی کی طرف پہنچ چکا ہے گروتھ کے سفر کے اندر ہے اور اب مہنگائی 2.4 فیصد پر آچکی...
پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے درست بات نہ مانی تو صوبائی صدارت چھوڑ دوں گا ، اداروں کے ساتھ بات کرنے کا حامی ہوں، ٹھیک کو ٹھیک اور غلط کو غلط کہہ سکتا ہوں، پی ٹی آئی کے اندر چوروں کو نہیں چھوڑا جائے گا ۔ پختونخوا ہاؤس مردان میں پارٹی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر جنید اکبر کا کہنا تھا کہ ادارے اپنے رویے درست کریں، زبردستی سے ہمیں دبایا نہیں جا سکتا،عمران خان کا حکم آیا تو سینوں پر گولیاں کھائیں گے۔ جنید اکبر نے اعتراف کیا کہ ماضی میں ہم سے غلطیاں ہوئیں آج ہم اس کا خمیازہ بھگت رہے...
مردان میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹھیک کو ٹھیک اور غلط کو غلط کہہ سکتا ہوں، بانی پی ٹی آئی عمران خان بھی درست بات نہ مانیں تو صدارت چھوڑ دوں گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ مانتا ہوں کہ پارٹی میں متعدد گروپس ہیں۔ مردان میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹھیک کو ٹھیک اور غلط کو غلط کہہ سکتا ہوں، بانی پی ٹی آئی عمران خان بھی درست بات نہ مانیں تو صدارت چھوڑ دوں گا۔ جنید اکبر نے کہا کہ چوروں کو پارٹی میں نہیں چھوڑوں گا، مانتا ہوں کہ پارٹی میں متعدد...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ مانتا ہوں کہ پارٹی میں متعدد گروپس ہیں۔ مردان میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹھیک کو ٹھیک اور غلط کو غلط کہہ سکتا ہوں، بانی پی ٹی آئی عمران خان بھی درست بات نہ مانیں تو صدارت چھوڑ دوں گا۔ جنید اکبر نے کہا کہ چوروں کو پارٹی میں نہیں چھوڑوں گا، مانتا ہوں کہ پارٹی میں متعدد گروپس ہیں، 8 فروری کو پاکستان کا مینڈیٹ چوری ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کے ساتھ بات کرنے کا حامی ہوں، ایک ہاتھ بڑھایا تو ہم دو ہاتھ بڑھائیں گے، ہم سے ماضی میں غلطیاں ہوئی ہیں جو اب بھگت رہے ہیں۔ جنید...
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی—فائل فوٹو چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کا کہنا ہے کہ میں چیف جسٹس پاکستان ہوں، ہائی کورٹ کے ججز کے پاس بھی گپ شپ لگانے جاؤں گا، وقت لگے گا سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔پریس ایسوسی ایشن کی حلف برداری کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز ٹرانسفر پر بات کرنا چاہتا ہوں، اسلام آباد وفاق کی علامت ہے۔سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ ہمیں اسکول بھیجا جاتا ہے کہ آپ جینٹل مین بن کر آئیں، میں کیوں ججز ٹرانسفر پر راضی ہوا۔ مسنگ پرسنز کے ایشو نے مجھے ہلا کر رکھ دیا: چیف جسٹس یحییٰ آفریدیسپریم کورٹ کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی...
اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بچے کی حوالگی سے متعلق کیس میں ریمارکس دیے ہیں کہ بدقسمتی سے پاکستان میں ماؤں نے مردوں کی تربیت ٹھیک نہیں کی، عدالت نے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا، جج نے وکلا سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے، ماں باپ دونوں کو سائیکاٹرسٹ کے پاس بھیجنا چاہیے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے بچے کی حوالگی سے متعلق کیس کی سماعت کی جس میں انہوں نے نو عمر بچے کو اپنے ساتھ کرسی لگوا کر بٹھا لیا۔ انہوں نے کہا کہ بچوں یا ماں باپ کو عدالتوں میں نہیں آنا چاہیے، فیصلہ آسان ہے لیکن کسی کے اندر محبت نہیں ڈال سکتے، بچوں کو ہینڈل...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جنوری2025ء) صرف ایک ہفتے کے دوران ملک کے ڈالرز ذخائر میں ٹھیک ٹھاک کمی ہو گئی، کروڑوں ڈالرز کی کمی کے باعث ایک ہفتے کے دوران ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر ساڑھے 11 ارب ڈالرز کی سطح سے نیچے آ گئے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی ہوئی ہے اور مجموعی ذخائر کی سطح کم ہو کر 16 ارب 18 کروڑ 93 لاکھ ڈالر پر آگئی ہے۔اسٹیٹ بینک سے جاری اعداد وشمار کے مطابق17 جنوری کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کا حجم 16 ارب 18 کروڑ 93 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا، کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 74 کروڑ ڈالر کے ذخائر موجود...
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ جمہوریت اور اسٹبلشمنٹ سے پہلے عدالتی نظام کو ٹھیک کرنا ہوگا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بنیاد میں جو چیز ہلی ہوئی ہے وہ عدالتی نظام ہے۔ آپ کو قائد اعظم کا پاکستان چاہیے تووہ ابھی نہیں مل سکتا کیونکہ یہاں ان فیئرنیس عدالتی نظام سے شروع ہوتی ہے۔ سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ بھٹو کو عدلیہ نے پھانسی دی، 45 سال بعد انہوں نے فیصلہ دیا کہ یہ قتل تھا۔ یہ بھی پڑھیے:عمر ایوب نے فیض حمید کی ویڈیو بنا کر آگے بھیجی، فیصل واوڈ کا اہم انکشاف انہوں نے عدلیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ ملک کے معاملات ہمیں خود ٹھیک کرنے ہوں گے، ٹرمپ اپنے ملک سمیت دنیا بھر میں ڈیپ اسٹیٹ کی مداخلت نہیں چاہتے۔
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل جاوید—فائل فوٹو پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ لوگوں کا حکومت سے اعتماد اٹھ چکا ہے، معیشت کا حال بدترین ہے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانئ پی ٹی آئی جیل سے باہر آئیں گے، اس دن ملک کے حالات ٹھیک ہوں گے۔فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ ٹرسٹ ڈیفیسٹ کو ختم کرنا ہو گا، بیرونِ ملک پاکستانیوں کا بانئ پی ٹی آئی پر اعتماد ہے، ملک میں پیسہ ان کے نام پر آئے گا۔ یہ بھی پڑھیے پاکستان میں سیاسی انتقام کا ریکارڈ بن گیا: فیصل جاوید پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید طویل روپوشی کے...
پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ پہلے سے پتا تھا کہ (عمران خان کو) سزا ہوگی، یہ سب صرف پی ٹی آئی کے پیچھے لگے ہوئے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ہرجانے کا کیس ہے جس میں مسلسل حاضری دے رہا ہوں، جب کہ مخالف وکیل پیش نہیں ہورہے۔9 مئی کے بعد ہم عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے، کیس کو ایک طرفہ کیا تھا۔ جو بات میں نے کی تھی آج بھی اس پر کھڑا ہوں۔ میں نے اس وقت بھی کہا تھا کہ اعظم ہوتی نے یہ کہا ہے کہ انہوں نے پختونوں کا سودا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت صرف باتیں کررہی ہے۔...
لاہور(اسپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹر سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ صائم ایوب کی رپورٹس تو یہی ہیں کہ وہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل ٹھیک ہو جائیں گے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ سب بھی دعا کریں کہ وہ جلدی ٹھیک ہوجائیں، پاکستان میں ہونے والی چمپئنز ٹرافی کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ بولنگ پر کافی کام کیا تھا جس کے نتائج اچھے آئے، بیٹنگ میں کسی بھی نمبر پر کھیلنے پر کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہوتی، انٹرنیشنل اسٹیڈیمز میں لوگ قریب سے کھلاڑیوں کو دیکھتے ہیں، یہاں پر بھی اب شائقین اپنے اسٹارز کو قریب سے دیکھ سکیں گے جو کافی اچھا ہے۔سلمان علی آغا نے کہا کہ لمبا سیزن کھیل...