اپنے گھر کو مزید ٹھیک کرنا ہے، جب ہم گھر سے مضبوط ہوں گے تو کوئی ہمیں چیلنج نہیں کر سکےگا، شہریار آفریدی
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی نے کہاہے کہ قوم کے جذبے اور صبرکو سلام پیش کرتے ہیں، ہم پر جب بھی آزمائش آتی ہے قوم ایک ہو جاتی ہے،اللہ ہمیں متحد رکھے،10مئی کے دن نے قوم کے جذبے میں نئی روح پھونکی ہے، ہم نے اپنے گھر کو مزید ٹھیک کرنا ہے، جب ہم گھر سے مضبوط ہوں گے تو کوئی ہمیں چیلنج نہیں کر سکےگا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں تمام زاتوں کے گلے لگنا ہے، پلوامہ واقعہ کے بعد دشمن بے نقاب ہوا، دنیا دشمن کے جال میں پھنس چکی تھی، 10مئی کے بعد دنیا کو پتہ چلا پاکستانی قوم کتنی متحد ہے؟ ایئرفورس نے نئی تاریخ رقم کی، ہم سب متحد ہیں،جو لوگ ابہام پھیلارہےہیں، وہ یہ نہ کریں۔
بلاول بھٹو زرداری نے سیز فائر جاری نہ رہنے کے حوالے سے خدشات کا اظہار کر دیا
شہریار آفریدی نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم نے ایک دوسرے کو اہمیت نہیں دی، غزہ کے لوگ اللہ کےبعد پاکستان کی طرف دیکھتےہیں، ایمان اور حق کی بات میں ہمیں ایک ساتھ جڑنا چاہیے، 10مئی کے بعد وہ پاکستان بن گیا جس میں جوانوں کے سر اُٹھ گئے ہیں، 10مئی کے بعد قوم نئے حوصلے کے ساتھ جینا شروع ہوئی ہے، ہم نے قوم کو قرضوں سے نکالنا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہناتھا کہ میرے عطاتارڑ سے لاکھ اختلافات ہوں لیکن انہیں بدلتے ہوئے دیکھا، وزیر تھا تو عید ایل او سی پر فوجی جوانوں کے ساتھ مناتا تھا، یہ صرف فوج کی جنگ نہیں،پوری قوم کی جنگ ہے۔ اےپی سی بلانی چاہیے،بانی پی ٹی آئی اوراخترمینگل کوبھی لاناچاہیے، ہم کسی قسم کی فیور نہیں چاہتے،ہم نے ایک ساتھ ملکر بیٹھنا ہے، بانی پی ٹی آئی سےلاکھ اختلاف ہو،لیکن وہ لوگوں کےدلوں میں دھڑکتے ہیں، ملک کیلئے ذاتی پسند ناپسند نہیں ہونی چاہیے۔
" صدر ٹرمپ کو نیوکلیئر جنگ رکوانے کا وہ کریڈٹ نہیں ملا جو انہیں ملنا چاہیے" کشمیری ویٹر کا وائٹ ہاؤس پریس سیکرٹری سے مکالمہ
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
بھارتی فوج نے خود ہی اپنے میڈیا کا جھوٹ بے نقاب کردیا
نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی فوج نے خود ہی بھارتی میڈیا کا جھوٹ بے نقاب کر دیا اور کہا پاکستان کی طرف سے کسی بھی ڈرون کی کوئی اطلاع نہیں، صورت حال پُرامن اور مکمل کنٹرول میں ہے۔بھارتی صحافی برکھا دت او دیگر میڈیا پرسنز نے پاکستان پر ڈرون بھیجنے اور سیزفائر کی خلاف ورزی کی من گھڑت اور جھوٹی خبریں چلائی تھیں۔برکھا دت کا دعویٰ تھا کہ جموں میں پاکستانی ڈرونز دیکھے اور پکڑے گئے ہیں اور ایسا وزیراعظم نریندر مودی کی تقریر کے بعد ہوا۔بھارتی فوج نے واضح کر دیا ہے کہ ایسا کوئی ڈرون کہیں رپورٹ نہیں ہوا، جس کے بعد بھارتی میڈیا نے بھی ذرائع سے جنگ بندی کی صورتحال برقرار رہنے کی خبر نشر کی۔
پاک بھارت جنگ کے روز مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف کہاں تھے؟
مزید :