ہماری ایئر فورس نے ثابت کیا مہنگا جہاز لینے سے دفاعی صلاحیت بہتر نہیں ہوتی، شبلی فراز
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ہماری ایئر فورس نے ثابت کیا صرف مہنگا جہاز لینے سے دفاعی صلاحیت بہتر نہیں ہوتی، میں ایئر فورس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے کہا کہ تمام عوام اکھٹے ہوگئے ہیں، ہمارا دشمن بری نیت رکھنے والا ہے، مودی کو پاکستان سے بہت نفرت ہے وہ آرام سے نہیں بیٹھے گا۔
مضمون میں کہا گیا کہ آپریشن سندور کے دوران بھارت کو کسی پڑوسی ملک کی حمایت حاصل نہیں ہو سکی۔
شبلی فراز نے کہا کہ ہمیں زیادہ محتاط ہونا ہوگا، اس کامیابی پر ہم چیزوں کو بڑھائیں، ہمیں اس پر خارجہ پالیسی میں فوائد حاصل کرنے ہیں، ہمارے دشمن نقصان پہنچانے کے لیےتاک پر رہیں گے۔
سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ان کے پاس وسائل زیادہ ہیں، ہمیں ملک میں سیاسی استحکام لانا ہوگا، سیاسی کیسز ختم کریں، سیاسی قیدی رہا کریں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شبلی فراز
پڑھیں:
شبلی فراز کی نااہلی ‘سینٹ کی خالی نشست پر الیکشن 30 اکتوبر کو ہوگا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) الیکشن کمشن نے خیبرپی کے سے سینٹ کی خالی نشست پر الیکشن کا شیڈول جاری کردیا، سینیٹ کی مذکورہ نشست شبلی فراز کے استعفے کے بعد خالی ہوئی تھی۔ الیکشن کمشن نے شبلی فراز کی نااہلی کے بعد خیبرپی کے سے خالی ہونے والی سینیٹ آف پاکستان کی نشست پر 30 اکتوبر کو الیکشن کرانے کا اعلان کردیا۔ الیکشن کمشن نے کے مطابق سینیٹ کی خالی نشست کے لیے 8 اور 9 اکتوبر کو کاغذات نامزدگی جمع کرائی جائے گی جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 13 اکتوبر کو ہوگی۔ یاد رہے کہ 5 اگست 2025 کو الیکشن کمشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز اور قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب سمیت 9 ارکان اسمبلی اور سینیٹر کو نااہل قرار دے دیا تھا۔ الیکشن کمشن کی جانب سے تمام ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا تھا، تمام ارکان کو 9 مئی کے مقدمات میں سزائیں ہونے کے بعد نااہل قرار دیا گیا تھا۔ الیکشن کمشن کی جانب سے نااہل قرار دیے گئے ارکان میں ایک سینیٹر، 5 ارکان قومی اسمبلی اور 3 ارکان پنجاب اسمبلی شامل تھے۔ الیکشن کمشن کی جانب سے نااہل قرار دیے جانے والوں میں سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈرز شبلی فراز، عمر ایوب سمیت،حامد رضا، رائے حیدر، رائے حسن، رائے مرتضیٰ، زرتاج گل، انصر اقبال اور جنید افضل شامل تھے۔ اس سے چند روز قبل فیصل آباد میں انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے 3 مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے عمر ایوب، شبلی فراز اور زرتاج گل وزیر سمیت سمیت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 196 رہنماؤں اور کارکنوں کو 10 سال تک قید کی سزائیں سنائی تھیں۔ یاد رہے کہ 9 مئی 2023 کو القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا۔ اس دوران لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں 9 مئی کو مسلم لیگ (ن) کے دفتر کو جلانے کے علاوہ فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا جب کہ اس دوران کم از کم 8 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے تھے۔ مظاہرین نے لاہور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ پر بھی دھاوا بول دیا تھا جسے جناح ہاؤس بھی کہا جاتا ہے اور راولپنڈی میں واقع جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کا ایک گیٹ بھی توڑ دیا تھا۔ اس کے بعد ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ لڑائی، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 1900 افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا جب کہ عمران خان اور ان کی پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے تھے۔