اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ہماری ایئر فورس نے ثابت کیا صرف مہنگا جہاز لینے سے دفاعی صلاحیت بہتر نہیں ہوتی، میں ایئر فورس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
روز نامہ جنگ کے مطابق سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے کہا کہ تمام عوام اکٹھے ہوگئے ہیں، ہمارا دشمن بری نیت رکھنے والا ہے، مودی کو پاکستان سے بہت نفرت ہے وہ آرام سے نہیں بیٹھے گا۔
شبلی فراز نے کہا کہ ہمیں زیادہ محتاط ہونا ہوگا، اس کامیابی پر ہم چیزوں کو بڑھائیں، ہمیں اس پر خارجہ پالیسی میں فوائد حاصل کرنے ہیں، ہمارے دشمن نقصان پہنچانے کے لئے تاک پر رہیں گے۔
سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ان کے پاس وسائل زیادہ ہیں، ہمیں ملک میں سیاسی استحکام لانا ہوگا، سیاسی کیسز ختم کریں، سیاسی قیدی رہا کریں۔

چین کے نئی نسل کے ایٹمی ری ایکٹر نے ایک ہزار دنوں کا فعال آپریشن مکمل کرلیا

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: شبلی فراز

پڑھیں:

کوئی دو رائے نہیں کہ فتح پاکستان کی ہوئی، بھارت کو لینے کے دینے پڑ گئے: شیری رحمٰن

— فائل فوٹو

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ کوئی دو رائے نہیں کہ جنگ میں پاکستان کی جیت ہوئی ہے،  بھارت کو لینے کے دینے پڑ گئے ہیں۔

شیری رحمٰن نے اپنے بیان میں کہا کہ پوری قوم کو مبارکباد دیتی ہوں، ہم سب  سیسہ پلائی دیوار کی طرح متحد ہیں۔ وزیرِاعظم شہباز شریف کو بھی مبارکباد دیتی ہوں، ہم سب جانتے ہیں کہ بھارت کے کتنے طیارے گرے لیکن بھارتی افواج سے پوچھا گیا کہ کتنے طیارے گرے تو انہوں نے جواب نہیں دیا، بھارت حقائق پر پردہ ڈال رہا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ بھارت نے جنگ میں بہت کچھ کھویا، اس لیے مودی سرکار بوکھلائی ہوئی ہے اور مودی اپنی نااہلی چھپانےکے لیے مسلسل بیانات دیے جا رہے ہیں۔

پاکستان نے بھارت کی طرح شہری علاقوں کو نشانہ نہیں بنایا: شیری رحمٰن

پیپلز پارٹی کی نائب صدر و سینیٹر شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارت کی طرح شہری علاقوں کو نشانہ نہیں بنایا بلکہ پیشہ ورانہ انداز اپنایا۔

پیپلز پارٹی کی سینیٹر نے کہا کہ بھارتی میڈیا جھوٹی خبریں پھیلانے پر شرمساری سے ہمکنار ہو رہا ہے، ہمارے میڈیا نے کوئی بچکانہ بات نہیں کی، کوئی بدتمیزی نہیں کی، یہ ہمارے میڈیا کی کریڈیبلیٹی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے، ہم نے کبھی ہتھیار نہیں اٹھایا اور نہ جنگ کا طبل بجایا، یہ جنگ ہم پر مسلط کی گئی اور اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ اس جنگ میں پاکستان کی جیت ہوئی ہے۔

شیری رحمٰن نے کہا کہ مودی سرکار نے پہلگام واقعے پر ایک مفروضے کی بنیاد پر جنگ کا جواز بنایا، بھارت نے غلط روایات قائم کرنی کی کوشش کی جسے ہم نے ختم کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ بھارت نے نہتے شہریوں پر تاریکی میں حملہ کیا، ہم سب سرخرو ہوئے لیکن انہوں نے پھر یہ حملہ جاری رکھا تو بھارت کے تمام ڈرونز کو گرا دیا گیا۔

بھارت کبھی نہیں چاہتا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا معاملہ اٹھے: شیری رحمٰن

سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ بھارت میں کتنی تباہی ہوئی وہ خود کبھی نہیں بتائیں گے لیکن سب سامنے آہی جاتا ہے۔

پیپلز پارٹی کی سینیٹر نے کہا کہ بھارتی حکومت پہلگام واقعے کی غیر جانب دارانہ تحقیقات کے لیے بھی تیار نہیں کیونکہ ان کے دل میں چور ہے، کسی دہشت گرد حملے کو تحقیقات کے بغیر جنگ کا جواز نہیں بنایا جاسکتا، بھارت کا حاضر سروس افسر پاکستان میں دہشت گردی کرتے پکڑا گیا، کیا ہم جعفر ایکسپریس واقعے کو جنگ کا جواز بنا لیتے! 

اُنہوں نے کہا کہ ہم بات چیت اور ڈائیلاگ پر یقین رکھتے ہیں، ہم نے انتہائی تحمل سے کام لیا، ہم حقائق پر کام کرتے ہیں لیکن اگر ہم پر جنگ مسلط کی جائے تو اس کا جواب دینا خوب جانتے ہیں جس کی واضح مثال حالیہ فتح ہے۔

شیری رحمٰن نے مزید کہا کہ ہمارے شاہینوں نے بھارت کا غرور زمین بوس کیا، پیپلز پارٹی نے کبھی جنگ کی حمایت نہیں کی لیکن بھارت نے پہلے حملہ کر کے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی اور جب 3 دن تک مسلسل جنگ مسلط کرتا رہا تو پاک فوج نے جوابی کارروائی کی، بھارت نے بین الاقوامی دہشت گردی کی اور میڈیا سینسر شپ کر کے اپنے عوام کو بھی دھوکا دیا۔

بھارت بغیر شواہد کے الزامات پاکستان پر لگاتا ہے: شیری رحمان

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے صورتحال اس وقت بھی کشیدہ ہے دونوں ممالک میں اس سطح کی کشیدگی ہوئی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی سفارتکاری تیز کرنی پڑے گی، سعودی عرب اور ترکیہ کے بھی بہت شکر گزار ہیں۔

پیپلز پارٹی کی سینیٹر نے کہا کہ بلاول بھٹو نے عالمی میڈیا پر پاکستان کی نمائندگی کی اور پاکستان کا بیانیہ دنیا کے سامنے رکھا، پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا، پاک فوج کی قیادت لائق تحسین ہے، مسلح افواج سرخرو ہوئی ہیں جس کے بعد اب جب جنگ بندی ہو گئی ہے تو بات چیت آگے بھی بڑھنی چاہیے۔ 

اُنہوں نے کہا کہ بھارت نے غیر قانونی طور پر سندھ طاس معاہدے کی معطلی کی، پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا بالکل غلط ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جس دن پی ٹی آئی نارمل حالت میں آگئی تو یہ حکومت ایک دن بھی نہیں چل سکے گی، شبلی فراز
  • پاکستان کی روایتی دفاعی صلاحیت بھارت کی جارحیت کو روکنے کیلئے کافی ہے،دفتر خارجہ کی بھارتی وزیر دفاع کے ایٹمی اثاثوں سے متعلق بیان کی مذمت
  • پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی پٹائی کے بعد امریکا کا نیا جیٹ طیارہ لانے کا عندیہ
  • مودی کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ ، S-400 میزائل لانچر کے سامنے فوٹو سیشن
  • کوئی دو رائے نہیں کہ فتح پاکستان کی ہوئی، بھارت کو لینے کے دینے پڑ گئے: شیری رحمٰن
  • بھارتی ایئر فورس میں اندرونی تنازعات: ایئر چیف مارشل امر پریت سنگھ کو مبینہ طور پر تشدد کانشانہ بنادیاگیا
  • بھارت پاکستان کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا: فواد چوہدری
  • پاکستان نے بھارت کے 7 جہاز مار گرائے اور 25 اہداف کو انگیج کیا : ایئر مارشل ریٹائرڈ ارشد ملک