پاکستان کی امریکہ کو دو طرفہ زیرو ٹیرف تجارتی معاہدے کی پیشکش
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان نے امریکہ کو دو طرفہ زیرو ٹیرف تجارتی معاہدے کی پیشکش کردی، سرکاری ذرائع نے اس پیشکش کی تصدیق کی ہے۔
روز نامہ جنگ کے مطابق اعلیٰ سطح کے ذرائع سے جب اس نئی پالیسی کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ پاکستان امریکہ کو یہ پیشکش کر رہا ہے کہ منتخب تجارتی اشیاء پر زیرو ٹیرف کی بنیاد پر دو طرفہ معاہدہ کیا جائے جو باہمی مفادات پر مبنی ہو تاکہ مختلف شعبوں میں دو طرفہ تجارت کو وسعت دی جا سکے۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے۔
جنگ بندی کے بعد کی گئی ایک پوسٹ میں امریکی صدر ٹرمپ نے دونوں ممالک پاکستان اور بھارت کی قیادت کی تعریف کی ہے اور کہا ہے کہ ان دونوں ممالک سے کافی زیادہ تجارت کریں گے۔
یہ لڑائی گزشتہ بدھ کو اس وقت شروع ہوئی جب بھارت نے پہلگام میں ہوئے حملے کو بے بنیاد جواز بنا کر پاکستان میں حملے کئے۔بھارتی حملے کے جواب میں پاکستان کی مسلح افواج نے بڑے پیمانے پر جوابی کارروائی کی، جس کا نام آپریشن ب±نیان مرصوص رکھا گیا، جس میں بھارت کے کئی فوجی اہداف کو مختلف علاقوں میں نشانہ بنایا گیا۔حکام کے مطابق یہ حملے درست تھے جو بھارت کی مسلسل جارحیت کے جواب میں کئے گئے جو کہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) اور پاکستانی علاقے کے اندر جاری تھے۔
جوہری طاقت کے حامل ان دونوں حریف ممالک نے تقریباً تین دہائیوں کے بدترین فوجی تصادم کے بعد گزشتہ ہفتے کے روز جنگ بندی کا اعلان کیا، اس تصادم نے دنیا بھر میں ان خدشات کو جنم دیا تھا کہ کہیں یہ مکمل جنگ میں تبدیل نہ ہو جائے۔
گندم کے کاشتکاروں کیلیے 1000 مفت ٹریکٹر، فی ایکڑ 5 ہزار کیش گرانٹ سکیم کا آغاز ہو گیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: دو طرفہ
پڑھیں:
پاکستان پر دو بڑے سائبر حملے ناکام بنائے جانے کا انکشاف
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اجلاس میں پاکستان پر دو بڑے سائبر حملے ناکام بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
نیشنل ٹیکنالوجی کونسل (این ٹی سی) حکام نے قائمہ کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا گزشتہ ویک اینڈ پر دو بڑے سائبر حملوں میں حکومت کے تمام اداروں کو نشانے بنانے کی کوشش کی گئی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ این ٹی سی حکومتی اداروں کو سائبر سیکیورٹی سروسز فراہم کر رہا ہے، جن اداروں کی ہوسٹنگ این ٹی سی کے پاس ہے ان پر سائبر حملے کامیاب نہیں ہوئے۔
قائمہ کمیٹی کو بتایا گیا کہ دسمبر میں اسلام آباد میں فری وائی فائی کا آغاز کیا جائے گا۔