پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا تیسرا رابطہ، جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 15 May, 2025 سب نیوز

اسلام آباد:پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرلز آف ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان تیسرا ہاٹ لائن رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں فریقین نے تازہ زمینی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

ذرائع کے مطابق پاک فوج کے ڈی جی ایم او میجر جنرل کاشف عبداللہ اور بھارت کے ڈی جی ایم او لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھائے نے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کو برقرار رکھنے اور پہلے رابطے کے دوران طے کئے گئے ’اسٹیٹس کو‘ کو قائم رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ سیز فائر امریکا اور دیگر دوستانہ ممالک کی سفارتی کوششوں کے ذریعے ممکن ہوا تھا۔

اگرچہ اس ہاٹ لائن رابطے کی تفصیلات ابھی تک کسی بھی جانب سے باضابطہ طور پر جاری نہیں کی گئی ہیں، مگر ذرائع نے بتایا کہ دونوں ڈی جی ایم اوز نے پیر کو ہونے والے سابقہ رابطے کی بنیاد پر امن قائم رکھنے کی اہمیت پر زور دیا اور اس پر اتفاق رائے ظاہر کیا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان آج میڈیا کو اس حوالے سے بریفنگ دیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین کے چھنگ دو میں پاکستانی ڈاکٹر زندگی کی توانائی اور آرام کا شاندار امتزاج غزہ میں قیامت! اسرائیلی بمباری سے 80 شہید، اسپتال لاشوں سے بھر گئے زمین کے بدلے پلاٹ لینے والوں پر ڈیویلپمنٹ چارجز لاگو نہیں ہوں گے، سی ڈی اے بورڈ کا فیصلہ، نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا ایف بی آر میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن سب نیوز ایک سو نوے ملین پاونڈ کیس، عمران خان اور بشری بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر پی ٹی آئی خواتین ونگ کی صدر کنول شوزب نے عمران خان کی بہن علیمہ خان کیخلاف محاذ کھول دیا پاکستان نے سندھ طاس معاہدہ معطلی پر بھارت کو خط لکھ دیا، معاہدے کی معطلی کو غیر قانونی قرار TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ڈی جی ایم اوز پر اتفاق

پڑھیں:

ای سی سی اجلاس، پاکستان اسٹیل ملز کی زمین پر انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کی منظوری

وفاقی وزیر خزانہ کے زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اہم اقتصادی فیصلوں کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں پاکستان ٹیلی ویژن کے لیے 2 ارب 82 کروڑ روپے کی ٹیکنیکل سپلمنٹری گرانٹ بھی منظور کرلی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی ) نے کراچی اسٹیل ملز کی 32 سو ایکڑ زمین پر انڈسٹریل اسٹیٹ قائم کرنے کی منظوری دے دی۔وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اہم اقتصادی فیصلوں کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں پاکستان ٹیلی ویژن کے لیے 2 ارب 82 کروڑ روپے کی ٹیکنیکل سپلمنٹری گرانٹ بھی منظور کرلی گئی۔ ٹیکنیکل سپلمنٹری گرانٹ جو نئے انگریزی نیوز چینل کے قیام اور ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی پر خرچ ہوگی۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق منصوبوں کے لیے ٹیکنیکل سپلمنٹری گرانٹ کی منظوری بھی دی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • ای سی سی اجلاس، پاکستان اسٹیل ملز کی زمین پر انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کی منظوری
  • چین کا بھارتی فائبر آپٹکس پر 30 فیصد تک ٹیرف برقرار رکھنے کا فیصلہ
  • وزیر خزانہ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس
  • تیسرا ون ڈے : ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ہرا کر سیریز جیت لی
  • اسلام آباد؛ نادرا کا دو روز کیلئے دفاتر بند رکھنے کا اعلان
  • تیسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری، دو کھلاڑی آؤٹ
  • تیسرا ون ڈے: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میچ کا ٹاس ہوگیا
  • تیسرا ون ڈے: پاکستان کا ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
  • اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار، انڈیکس 147000 پوائنٹس سے تجاوز کرگیا
  • کیئر اسٹارمر اور مارک کارنی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، یوکرین جنگ بندی پر اتفاق