پاکستان نے جو بھی ایکشن لیا ہے وہ بالکل ٹھیک ہے: وزیر خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ انڈیا جو کچھ پہلے دن سے کر رہا ہے وہ ہمارے لیے قابلِ قبول نہیں ہے اور ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ انڈیا جو پہلے دن سے کر رہا ہے اور جو 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب ہوا وہ ہمارے لیے ناقابل قبول ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری افواج کا انڈیا کے پانچ طیارے گرانا ان کے لیے شرمندگی کا باعث بن چکا ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ انڈیا اپنی جنگی کارروائیوں کے حوالے سے مسلسل جھوٹ بول رہا ہے جبکہ پاکستان کے اندر 80 انڈین ڈرون گرائے جا چکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ انڈین حملوں میں اب تک 30 اموات ہو چکی ہیں جبکہ 62 زخمی ہوئے ہیں۔اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ دنیا کی ذمہ داری ہیکہ وہ انڈیا کو سمجھائے کہ اس نے کیا غلطی کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ انڈیا نے پچھلے 48 گھنٹوں میں متواتر جھوٹ بولے، چھپ چھپ کر ہم پر میزائل اور ڈورون داغے، انڈیا کیلیے یہ ثابت کرنا ناممکن ہے کہ وہ جوہری طور پر زیادہ طاقتور ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ گزشتہ رات نور خان، مرید اور شور کوٹ ایئر بیس پر ہونے والے حملے پاکستان کے لیے ناقابل قبول ہیں اور ہم اپنے دفاع میں جواب دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس کوئی چوائس نہیں تھی اور پاکستان کی سول اور عسکری قیادت نے جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے، جو ہمارا حق ہے اور فتح ہمیں ہی ہو گی۔ 'پاکستان کی سرحدوں کی خلاف ورزی کریں گے تو ہم بھی جوابی کارروائی کریں گے جو ہمارا حق ہے۔'انہوں نے کہا کہ دنیا کو بھی یہ معلوم ہو چکا ہے کہ انڈیا نے پہلگام حملے کے حوالے سے جھوٹ بولا ہے اور پاکستان پر لگائے گئے الزامات کو ثابت نہیں کر سکا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ 'ہم نے بہت زیادہ تحمل کا مظاہرہ کیا ہے لیکن انڈیا منافقت اور دہرے معیار سے کام لے رہا ہے، مجھے کوئی پیغام دیے جا رہے ہیں، وزیراعظم صاحب کو کچھ کہا جا رہا ہے جبکہ جو فیلڈ میں ہیں وہ کچھ اور کر رہے ہیں۔'انہوں نے کہا انڈین اقدامات کے بعد پاکستان نے جو بھی ایکشن لیا ہے وہ بالکل ٹھیک ہے بلکہ اس سے زیادہ کارروائی کی جا سکتی تھی اور اس کے لیے بھی ہماری مسلح افواج تیار ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: وزیر خارجہ نے کہا کہ انہوں نے کہا پاکستان کے کہ انڈیا رہا ہے ہے اور
پڑھیں:
زمین کی الاٹمنٹ کا اختیارالیکشن کے بعد نومنتخب کمیٹی کو دیاجائے، مہران ایکشن کمیٹی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(نمائندہ جسارت )مہران کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی ایکشن کمیٹی کے چیئرمین سید کمال شاہ اور دیگر عہدیداران نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایکشن کمیٹی کی عملی جدوجہد کے نتیجہ میں لینڈ یوٹیلائزیشن ڈپارٹمنٹ سندھ نے مہران سوسائٹی کو دوسو ایکڑ زمین کی مشروط الازٹمنٹ کا لیٹر ڈپٹی کمشنر حیدرآباد کو لکھا ہے، چونکہ رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹی نے مہران کوآپریٹو سوسائٹی کی انتظامیہ کو 45 روز کے اندر سوسائٹی کے عہدیداران کے الیکشن کروانے کے تین عدد لیٹر جاری کر دئے ہیں، جس کا مہران سوسائٹی کی نااہل انتظامیہ نے کوئی سنجیدہ جواب ابھی تک جمع نہیں کروایا ہے، چونکہ نئے الیکشن کروانے کے لیٹر جاری ہونے کے بعد سوسائٹی کے چیئرمین، جنرل سیکریٹری سمیت مینیجمنٹ کمیٹی غیر فعال ہوچکی ہے، لہذا ایکشن کمیٹی ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے مودبانہ گزارش کرتی ہے کہ مہران کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی کو دوسو ایکڑ زمین کی الاٹمنٹ الیکشن کے بعد نئی منتخب منیجمنٹ کے آنے کے بعد ہونی چاہئے، رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹی کی جانب سے مہران سوسائٹی کے الیکشن کروانے کے لیٹرز جاری ہونے کے بعد اگر عرصہ دراز سے سوسائٹی پر قابض منیجمنٹ کمیٹی کوئی بھی غیر قانونی قدم اٹھائے گی تو سوسائٹی کے ممبرز کے مفاد میں ایکشن کمیٹی قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتی ہے اور ایکشن کمیٹی ہر اس عمل پر قانونی قدم اٹھائے گی۔