گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ خونی ڈمپر شہر میں دہشت گردی پھیلا رہے ہیں، سندھ حکومت اس معاملے پر قانون سازی کرے ورنہ کہیں دیر نہ ہوجائے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راشد منہاس روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے بہن بھائی جانبحق اور والد کے زخمی ہونے کا واقعہ، گورنر سندھ کامران ٹیسوری زخمی شہری شاکر کی عیادت اور بچوں کے انتقال کی تعزیت کیلیے نیو کراچی اُن کی رہائش گاہ پر پہنچے۔

گورنر سندھ نے حادثے میں زخمی ہونے والے محمد شاکر کی عیادت کی اور بیٹے، بیٹی کی اندوہناک موت پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحومین کی مغفرت اور زخمی شہری کی جلد صحت یابی کیلیے دعا بھی کی۔

گورنر سندھ نے زخمی شہری کا علاج نجی اسپتال میں کروانے کا اعلان کیا۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ خونی ڈمپرز کراچی میں دہشت گردی کررہے ہیں، جس ڈمپر نے کچلا اسکے ڈرائیور کے پاس لائسنس تک نہیں تھا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ڈمپر ڈرائیور کو نہیں پتہ کہ اسکے ڈمپر تلے کون کچلا گیا ہے، کچلا جانے والا شہری کسی بھی قومیت سے ہوسکتا ہے، یہ افسوسناک واقعات کراچی میں تواتر کے ساتھ ہورہے ہیں، ایسا نہ ہو کہ اللہ نہ کرے اس پریس کانفرنس کے بعد پھر سے حادثہ ہوجائے۔

انہوں نے کہا کہ ایک حادثے کے بعد دوسرے حادثے کا انتظار کیا جارہا ہے اور کوئی اقدامات نہیں ہورہے۔ گورنر سندھ نے صوبائی حکومت سے ڈمپر اور ٹریفک حادثات کے معاملے پر قانون سازی کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے اپنی حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

کامران ٹیسوری نے کاہ کہ ابھی جس باپ سے میں مل کر آرہا ہوں اس کی بائیس سالہ بیٹی کی شادی کی تیاری جاری تھی، اسکی ماں اپنے بچوں سے کہے رہی ہے کہ ماہ نور کو واپس لاؤ۔ انہوں نے کہا کہ حادثے کے بعد معاملے کو لسانیت کا رنگ دیا گیا، جب انسانیت ختم ہوتی ہے تو لسانیت جنم لیتی ہے، یہ حادثات پٹھان، سندھی یا مہاجروں کا جھگڑا نہیں ہے بلکہ کھلی دہشت گردی ہے، یہ مقابلہ 2 پہیوں اور 16 پہیوں کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ حادثات امن کا قتل اور دہشت گردی ہیں، میں ٹرالر ایسوسی ایشن کے بھائیوں کو دعوت دیتا ہوں کہ آئیں میرے پاس اور ہم طے کرتے ہیں کہ جو ٹرالر یا ڈمپر کچلے گا اُس کی ذمہ دار ایسوسی ایشن ہوگی۔

گورنر سندھ نے شہریوں سے مطالبہ کیا کہ کوئی قانون ہاتھ میں نہ لے ، جس کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے ہم اس کے لئے لائحہ عمل طے کریں گے، چور پولیس کے کام سے فساد شروع ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس شہر میں رہتے ہیں ہم یتیم نہیں ہیں،  ہمیں بدمعاشی نہ بتائیں ، ہماری جو غلطیاں تھیں ہم نے خود ٹھیک کیا ہے، جو ٹھیک کرنے کے لیے کہتے ہیں وہ خود کو ٹھیک کریں ، قبضہ مافیہ کو باہر نکالیں۔

گورنر سندھ نے سندھ حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میری تقریر کی یا باتوں کا جواب نہ دیں ، کام کریں ،  سندھ حکومت اقدامات کریں ہم سہرائیں گے، اپنے لوگوں کو غلط باتیں کرنے سے روکیں۔

انہوں نے کہا کہ زخمی باپ بتا رہا تھا کہ میری بیٹی کہے رہی تھی کہ کوئی باپ ہمیں بچائے، آئیں ہم اور آپ مل کر انکا مستقبل بدلیں، سیاست نہ کریں ، اور ہمیں بھی مجبور نہ کریں۔

انہوں نے اعلان کیا کہ ہمارے تمام ساتھی دکھ اور مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ نے

پڑھیں:

کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک

— فائل فوٹو

کراچی کے علاقے ملیر 15 میں رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نے بھتہ خوروں کے خلاف مشترکہ کارروائی کی۔

اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 بھتہ خور ہلاک جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق بھتہ خوروں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر ایس آئی یو کے ہمراہ کارروائی کی گئی تو وہاں موجود بھتہ خوروں نے رینجرز اور ایس آئی یو کی نفری پر حملہ کر دیا۔

ڈاکٹر آکاش قتل کے گرفتار تینوں ملزمان ڈاکو فرار ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

ڈاکٹر آکاش سے 13جولائی کو ہلاک ڈاکوؤں نے کلفٹن میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بینک کے باہر لوٹ مار کی تھی۔

ترجمان کے مطابق اس کے بعد مزید نفری کو طلب کیا گیا اور فائرنگ کے تبادلے میں 3 بھتہ خور ہلاک ہو گئے جبکہ 1 کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

ہلاک اور زخمی ہونے والے بھتہ خوروں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

ملزمان سے اسلحہ، موبائل فون اور موٹر سائیکل ملی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • گورنر سندھ سے مبشر میر کی قیادت میں کراچی ایڈیٹرز کلب کے وفد کی ملاقات
  • نواز شریف پہلے یہ بتائیں ووٹ کو عزت کب دینی ہے؟ شرجیل میمن کا ردعمل
  • پیپلز پارٹی کی قیادت پر انگلی اٹھانے سے پہلے رانا ثنا اللہ کو ماڈل ٹاؤن کے خون کا حساب دینا چاہیئے، سعدیہ جاوید
  • دہشتگردی میں بھارت کا کردار واضح، بلوچستان کے عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،وزیراعظم شہباز شریف
  • کسی سیاسی جماعت کا نمائندہ نہیں، آئین کے مطابق قومی ذمہ داری نبھاؤں گا: گورنر سندھ نہال ہاشمی
  • خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 28 افراد جاں بحق، 29 زخمی
  • کراچی: کیماڑی سے اغواء 7 سالہ بچی کیساتھ قتل سے پہلے زیادتی کی تصدیق
  • کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک
  • ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی