فخر زمان کی انجری ٹھیک ہونے میں کتنا وقت لگے گا؟ محمد عامر کا بڑا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
فخر زمان کی انجری ٹھیک ہونے میں کتنا وقت لگے گا؟ محمد عامر کا بڑا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز
کراچی (آئی پی ایس )سابق پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر نے فخر زمان کے ساتھ ہونے والی گفتگو کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اوپنر کو سائیڈ اسٹرین کی تکلیف ہوئی ہے۔ایک نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے عامر نے کہا کہ انہوں نے فخر سے رابطہ کیا تاکہ یہ معلوم کر سکیں کہ انہیں چوٹ گھٹنے یا کمر میں لگی ہے، فخر زمان نے محمد عامر کو بتایا کہ یہ سائیڈ اسٹرین ہے جس کے باعث وہ تقریبا دو ماہ کے لیے کرکٹ سے دور رہ سکتے ہیں۔
عامر نے مزید بتایا کہ فخر نے صبح ہونے والی گفتگو میں فخر زمان نے کہا کہ انہیں ہلکی کھانسی ہو رہی ہے، جو چوٹ کے باعث شدید تکلیف کا سبب بن رہی ہے اور سانس لینے میں بھی دشواری ہو رہی ہے۔محمد عامر کا کہنا تھا کہ عام طور پر ایسی انجری کو ٹھیک ہونے میں چھ ہفتے لگتے ہیں جس کے بعد بحالی کا عمل شروع ہوتا ہے۔
فخر زمان نیوزی لینڈ کیخلاف میچ کے پہلے ہی اوور میں انجرڈ ہوکر میدان سے چلے گئے تھے، بعد میں انہوں نے واپسی کی کوشش مگر تکلیف کی وجہ سے دوبارہ گرانڈ سے باہر چلے گئے۔ تاہم تکلیف کے باوجود انہیں بیٹنگ کیلئے بھیج دیا گیا اور وہ 24 رنز بناکر آوٹ ہوگئے۔ امام الحق کو فخر زمان کے متبادل کے طور پر قومی اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ وہ آج دبئی میں ٹیم کو جوائن کریں گے اور 23 فروری کو بھارت کے خلاف اہم میچ میں بھی انکی شرکت کا امکان ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
ذہنی دباؤ کی وجہ سے نِدا ڈار نے کرکٹ سے وقفہ لے لیا
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان اور آل راؤنڈر نِدا ڈار نے کرکٹ سے عارضی طور پر کنارہ کشی اختیار کرلی ہے۔
انہوں نے اس فیصلے کی وجہ اپنی ذہنی صحت کے مسائل کو قرار دیا ہے۔
نِدا ڈار نے یہ خبر اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے مداحوں کے ساتھ شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران میری ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی میں بہت کچھ ہوا ہے جس نے میری ذہنی صحت پر منفی اثر ڈالا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسی لیے میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں کرکٹ سے کچھ وقت کے لیے وقفہ لوں تاکہ خود پر توجہ دے سکوں۔ میری سب سے گزارش ہے کہ اس دوران میری پرائیویسی کا احترام کیا جائے۔
نِدا ڈار کو آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کے لیے ٹریننگ کیمپ میں بلایا گیا تھا جہاں ان کا فٹنس ٹیسٹ لیا گیا لیکن فٹنس مسائل کی بنیاد پر انہیں اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔
یہ کیمپ فیصل آباد میں منعقد ہوا تھا تاہم نِدا ڈار اس میں شریک نہیں ہوئیں۔ بعد ازاں انہیں نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ جو کہ ایک ڈومیسٹک ٹورنامنٹ ہے میں کھیلنے کی دعوت دی گئی لیکن انہوں نے انکار کر دیا اور باضابطہ طور پر کرکٹ سے وقفہ لینے کا اعلان کیا۔