Jasarat News:
2025-10-15@06:41:42 GMT

صائم ایوب چمپئنز ٹرافی سے قبل ٹھیک ہو جائیں، سلمان آغا

اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹر سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ صائم ایوب کی رپورٹس تو یہی ہیں کہ وہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل ٹھیک ہو جائیں گے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ سب بھی دعا کریں کہ وہ جلدی ٹھیک ہوجائیں، پاکستان میں ہونے والی چمپئنز ٹرافی کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ بولنگ پر کافی کام کیا تھا جس کے نتائج اچھے آئے، بیٹنگ میں کسی بھی نمبر پر کھیلنے پر کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہوتی، انٹرنیشنل اسٹیڈیمز میں لوگ قریب سے کھلاڑیوں کو دیکھتے ہیں، یہاں پر بھی اب شائقین اپنے اسٹارز کو قریب سے دیکھ سکیں گے جو کافی اچھا ہے۔سلمان علی آغا نے کہا کہ لمبا سیزن کھیل کر آئے ہیں اور آگے بھی لمبا سیزن ہے تو تیاری اچھی ہے، چمپئنز ٹرافی ہمارے دماغ میں ہے لیکن اس سے پہلے ویسٹ انڈیز سیریز چل رہی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: نے کہا

پڑھیں:

پی ایس ایل کے معاملات سست روی کا شکار

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی لیگ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے معاملات ٹیسٹ کی طرح جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کو سلمان نصیر کی زیر سربراہی الگ کرنے کا تاحال کوئی فائدہ دکھائی نہیں دے رہا، معاملات انتہائی سست روی کا شکار ہیں۔ فرنچائزز سے کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں ہے جس کی وجہ سے وہ بھی تشویش کا شکار ہیں۔

ویلیوایشن کا معاملہ طول پکڑ گیا ہے جس کی وجہ سے موجودہ ٹیموں کے معاہدوں کی تجدید نہیں ہو سکی۔ آڈٹ فرم نے رابطہ کرکے فرنچائزز سے معلومات طلب کی تھیں جو انہیں فراہم کر دی گئیں۔

دو نئی ٹیموں کے حوالے سے بھی کام شروع نہیں ہوا، ان کا ماڈل کیا ہوگا یہ بھی حل طلب ہے۔ پہلے گیارہواں ایڈیشن رواں برس کے اختتام پر ہی کروانے کی تجویز تھی لیکن پھر آئندہ سال اپریل، مئی میں آئی پی ایل کے ساتھ انعقاد کا فیصلہ ہوا، البتہ اس حوالے سے بھی ابھی کوئی حتمی اعلان نہیں کیا گیا۔

دسویں ایڈیشن کے اکاؤنٹس فائنل نہیں ہوئے، بعض اہم اسٹیک ہولڈرز نے ادائیگیاں ہی نہیں کی ہیں۔

ٹائٹل اسپانسر شپ کے 10 سالہ معاہدے کی توسیع، گراؤنڈ اسپانسر شپ کی آٹھ سے دس کیٹیگریز، ملکی و غیر ملکی براڈ کاسٹ رائٹس کی فروخت، لائیو اسٹریمنگ، پروڈکشن و دیگر معاہدوں کے کام بھی شروع نہیں ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان نصیر بدستور پی سی بی کے معاملات میں مصروف ہیں۔ ایشیا کپ کے دوران بھی وہ بطور اے سی سی آفیشل خاصے متحرک رہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سلمان نصیر اپنی ٹیم بھی نہیں بنا سکے، ایک خاتون کو دسویں ایڈیشن سے قبل عارضی ملازمت دی گئی پھر وہ مستقل ہو گئیں، البتہ ان کی افادیت پر بھی سوالیہ نشان موجود ہے۔

فرنچائز حکام اس صورتحال سے تنگ ہیں، ان کا خیال تھا کہ سلمان نصیر کے آنے سے کچھ بہتری آئے گی البتہ اب مایوس ہی نظر آتے ہیں۔

پی ایس ایل کے معاملات میں تاخیر کی وجوہات، نئی ٹیموں کی شمولیت، معاہدوں کی تجدید سمیت دیگر امور پر نمائندہ ایکسپریس نے سلمان نصیر کو براہ راست اور میڈیا ڈپارٹمنٹ کی وساطت سے سوالات بھی ارسال کیے، انہوں نے جواب دینے کا کہا مگر کئی دن گزرنے کے باوجود ایسا نہیں کیا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: کاٹھور ٹول پلازہ کے قریب ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق
  • ملیر کورٹ کے قریب جنرل اسٹور میں ڈکیتی
  • پی ایس ایل کے معاملات سست روی کا شکار
  • غزہ جنگ بندی کے بعد اٹلی فلسطین کو تسلیم کرنے کے قریب ہے
  • غزہ جنگ بندی کے بعد اٹلی فلسطین کو تسلیم کرنے کے قریب ہے، اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی کا اعلان
  • لبنان: یونیفیل کی اپنی تنصیبات پر اسرائیلی حملوں کی مذمت
  • اورنگی ٹاؤن میں یوسی 4کے جماعت اسلامی کے چیئرمین عطائے ربی جامع مسجد دیارحبیب کے قریب سیوریج کی نئی لائن کے کام کا معائنہ کررہے ہیں
  • چین کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتے، ڈونلڈ ٹرمپ
  • کراچی میں خوفناک ٹریفک حادثے میں ماں بیٹی سمیت 3 خواتین جاں بحق
  • چترال کے قریب افغانستان کی پوسٹ تباہ، ویڈیو منظر عام پر