غزہ جنگ بندی کے بعد اٹلی فلسطین کو تسلیم کرنے کے قریب ہے
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
مصر کے شہر شرم الشیخ میں ہونے والی امن کانفرنس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میلونی نے کہا کہ اگر یہ معاہدہ مکمل طور پر نافذ ہو گیا تو اٹلی کی جانب سے فلسطین کی تسلیم شدگی یقینی طور پر قریب ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی نے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کے بعد ان کا ملک فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کے پہلے سے کہیں زیادہ قریب ہے۔ مصر کے شہر شرم الشیخ میں ہونے والی امن کانفرنس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میلونی نے کہا کہ ’’اگر یہ معاہدہ مکمل طور پر نافذ ہو گیا تو اٹلی کی جانب سے فلسطین کی تسلیم شدگی یقینی طور پر قریب ہو گی۔‘‘ انہوں نے کہا کہ اٹلی فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتا ہے اور غزہ کے عوام کے لیے انسانی امداد جاری رکھے گا۔ اطالوی وزیراعظم نے مزید کہا کہ ان کا ملک غزہ میں استحکام لانے کے لیے عملی تعاون کرنے کو تیار ہے، حتیٰ کہ اگر اقوامِ متحدہ کی قرارداد کے تحت ضرورت پڑی تو اطالوی کارابینیری فورس کو بھی تعینات کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا ’’اٹلی اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے، یہ ایک تاریخی دن ہے اور میں فخر محسوس کرتی ہوں کہ اٹلی اس عمل کا حصہ ہے۔‘‘
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
سوڈان میں ریپڈ سپورٹ فورس کا یکطرفہ طور پر جنگ بندی کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251126-08-25
خرطوم (مانیٹرنگ ڈیسک) سوڈان میں باغی فوج ریپڈ سپورٹ فورس نے ملک میں جاری خانہ جنگی کے دوران یکطرفہ طور پر جنگ بندی کا اعلان کردیا۔عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یکطرفہ طور پر جنگ بندی کا اعلان ریپڈ سپورٹ فورس کے کمانڈر نے ایک وڈیو بیان کے ذریعے کیا۔ ریپڈ سپورٹ فورس کے مطابق اس جنگ بندی کابنیادی مقصدامن وامان،خونریزی کا خاتمہ اورعوام کاتحفظ ہے۔دوسری جانب سوڈانی مسلح افواج (ایس اے ایف) کے سربراہ جنرل عبد الفتاح البرہان کی جانب سے اس اعلان پر تاحال کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔ اقوامِ متحدہ کے مطابق سوڈان جھڑپوں میں اب تک 13 ہزار سے زایدافراد ہلاک ہو چکے ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی چند روز قبل سوڈان جنگ کے خاتمے پر جلد کام شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔