Jang News:
2026-07-24@08:30:51 GMT

چترال کے قریب افغانستان کی پوسٹ تباہ، ویڈیو منظر عام پر

اشاعت کی تاریخ: 12th, October 2025 GMT

چترال کے قریب افغانستان کی پوسٹ تباہ، ویڈیو منظر عام پر

پاک فوج نے خیبرپختونخوا کے ضلع چترال میں واقع ارندو وادی کے قریب سرحد پار افغانستان کی چیک پوسٹ تباہ کردی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق چترال کے قریب سرحد پار افغانستان کی پوسٹ تباہ کی گئی جس میں آگ لگ گئی۔

ویڈیو میں پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی کے بعد افغان فوجیوں کو بھاگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ افغان فوجی پوسٹ پر لاشیں چھوڑ کر فرار ہو گئے، ویڈیو میں پوسٹ پر آگ بھی لگی دیکھی جا سکتی ہے۔

قبضے میں لی گئی افغان پوسٹ پر طالبان سپاہی کی پاک فوج کے سامنے سرنڈر کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز کی جانب سے افغانستان کی بلااشتعال فائرنگ پر رات گئے سے بھرپور اور مؤثر جوابی حملہ جاری ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کے جوانوں نے افغان چیک پوسٹ پر قبضہ کرنے کے بعد اس پر پاکستان کا جھنڈا بھی لہرایا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق چترال سیکٹر کے مخالف افغان طالبان کے بریکوٹ بیس کیمپ کو بھی تباہ کردیا گیا۔ وڈیو میں بریکوٹ بیس کیمپ کی انگیجمنٹ اور اسٹرائیک کے بعد مکمل تباہی نظر آرہی ہے۔ بریکوٹ بیس کیمپ میں افغان طالبان اور کیمپ میں چھپے خارجیوں کے نقصانات کی اطلاعات ہیں۔

پاک فوج کی جانب سے افغان طالبان کی منوجبا ٹو چیک پوسٹ بھی مکمل طور پر تباہ کی گئی اور پاک فوج کی جانب سے افغان چیک پوسٹوں پر سبز ہلالی پرچم بھی لہرایا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی وزیرستان کے ملحقہ سرحدی علاقوں میں بھی متعدد افغان چوکیاں تباہ کردی گئی ہیں۔ 

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق باجوڑ کے سامنے افغان طالبان کی کرزئی پوسٹ بھی مکمل تباہ کردی گئی، پوسٹ میں تباہی سے افغان طالبان کے بھاری نقصانات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

پاک افغان بارڈر پر طالبان کی جانب سے بِلا اشتعال جارحیت پر پاک فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے افغان طالبان کے منوجبا کیمپ 3 کو بھی مکمل تباہ کردیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ویڈیو میں منوجبا کیمپ 3 کی انگیجمنٹ اور اسٹرائیک کے بعد تباہی دیکھی جاسکتی ہے، کیمپ میں افغان طالبان اور کیمپ میں چھپے خارجیوں کے نقصانات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغانستان کے اسپن بولدک سیکٹر میں افغان طالبان کا عصمت اللّٰہ کرار کیمپ بھی تباہ کردیا گیا، یہ کیمپ افغان طالبان کے سب سے بڑے کیمپس میں سے ایک تھا، جس سے پاکستان مخالف دہشتگرد کارروائیاں عمل میں لائی جاتی تھیں۔ ویڈیو میں کیمپ کی انگیجمنٹ اور اسٹرائیک کے بعد تباہی دیکھی جاسکتی ہے۔ 

اس سے قبل منوجبا کیمپ 1 پر بھی کامیاب اسٹرائیک کی گئی تھی، اس کارروائی میں بٹیلین ہیڈ کواٹر مکمل تباہ کردیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے افغان فورسز کی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جارہا ہے، پاکستان نے اشتعال انگیزی کرنے والی دو درجن کے قریب سرحدی چوکیوں کو مکمل طور پر تباہ کر کے وہاں پاکستان کا پرچم لہرا دیا ہے۔

پاک فوج کی کارروائیوں میں کئی افغان فوجی اور خوارجی ہلاک ہوئے ہیں۔ اس سے قبل افغان فوجیوں کی پاک فورسز کے سامنے سرینڈر کرنے کی ویڈیوز بھی سامنے آئی ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کی جانب سے افغان افغان طالبان کے افغانستان کی تباہ کردیا پاک فوج کی ویڈیو میں مکمل تباہ کیمپ میں چیک پوسٹ پوسٹ پر کے قریب کے بعد

پڑھیں:

افغانوں کو شناختی کارڈ اجراء، دہشتگردوں سے مبینہ روابط، ملزموں کا ریمانڈ 

کراچی (سٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں افغان شہریوں کے لیے مبینہ طور پر جعلی شناختی دستاویزات تیار کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ ایف آئی اے نے مقدمے میں گرفتار چار ملزم انعام الحق، فیاض احمد سانگی، جنید اور محمد عمر کو عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم افغان شہریوں کے لیے جعلی شناختی دستاویزات بنانے کی غرض سے سرکاری ریکارڈ میں رد و بدل کرتے تھے۔ عدالت نے  ملزموںکو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔

متعلقہ مضامین

  • گل پلازہ انکوائری رپورٹ منظرِ عام پر نہ لانے کا فیصلہ، شفافیت اور تفتیشی عمل پر نئی بحث
  • بيزوس، مسک اور زکربرگ جیسے ارب پتی ہر سال ایک خفیہ سمر کیمپ میں کیوں اکٹھے ہوتے ہیں؟
  • طالبان رجیم کیخلاف مزاحمتی تحریکوں میں شدت
  • طالبان نے خواتین و بچوں کی فلاحی تنظیم کا دفتر سیل کر دیا، 6 اہلکار لاپتا
  • جرمنی کا بڑا فیصلہ، یکم اگست سے توسیع شدہ افغان پاسپورٹ تسلیم نہیں کیے جائیں گے
  • افغانستان: نورستان میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتیں 40 سے تجاوز کر گئیں، متاثرین خوراک اور صاف پانی سے محروم
  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  • افغانوں کو شناختی کارڈ اجراء، دہشتگردوں سے مبینہ روابط، ملزموں کا ریمانڈ 
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت