Daily Mumtaz:
2025-10-13@17:37:40 GMT

چین کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتے، ڈونلڈ ٹرمپ

اشاعت کی تاریخ: 12th, October 2025 GMT

چین کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتے، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کا مقصد چین کو نقصان پہنچانا نہیں ہے اور موجودہ حالات کے باوجود سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ”چین کے بارے میں فکر کی ضرورت نہیں، سب ٹھیک ہو جائے گا“۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ”ہم چین کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتے“۔
چینی قیادت کے حوالے سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ”صدر شی جن پنگ کا فی الحال موڈ اچھا نہیں“، تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ ”وہ نہیں چاہیں گے کہ ان کے ملک کیلئے کوئی مسئلہ پیدا ہو“۔
یاد رہے کہ یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان تجارتی اور جغرافیائی معاملات پر کشیدگی جاری ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف سے گرمجوشی سے مصافحہ کیا

وزیر اعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مصر کے شہر شرم الشیخ میں ملاقات ہوئی ہے، صدر ٹرمپ نے شہباز شریف کے ساتھ گرمجوشی سے مصافحہ کیا۔

دونوں رہنما غزہ امن کانفرنس کے لیے مصر میں ہیں، اس موقع پر دونوں رہنماؤں میں خوشگوار جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔ 

امریکی صدر نے شہباز شریف کے علاوہ ان تمام دیگر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں، جو غزہ امن کانفرنس میں شرکت کے لیے پہنچے تھے۔

اس سے پہلے شرم الشیخ کے کانگریس سینٹر پہنچنے پر مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔ 

وزیراعظم نے غزہ امن کانفرنس سے پہلے فلسطینی صدر محمود عباس، آذربائیجان کے صدر الہام علیوف، آرمینیا کے وزیراعظم نکول پاشنیان، اردن کے شاہ عبداللّٰہ دوم، بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس، انڈونیشیا کے صدر، جرمن چانسلر، اسپین کے وزیراعظم ،اٹلی کی وزیراعظم، سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آلسعود سے ملاقاتیں کیں۔

 وزیراعظم نے فلسطینی عوام سے یکجہتی اور ان کی سفارتی و اخلاقی مدد جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف سے گرمجوشی سے مصافحہ کیا
  • مصر میں غزہ امن معاہدے پر دستخط کردیئے گئے
  • وزیراعظم شہباز شریف اور امریکہ کے صدر ڈونلڈ  ٹرمپ کی ملاقات
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اسرائیلی پارلیمنٹ میں استقبال، ملک کا اعلیٰ ترین ایوارڈ بھی دیا جائے گا
  • اسرائیلی پارلیمنٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کھڑے ہوکراستقبال
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیل پہنچ گئے
  • جنگی حل کرنے میں ماہر ہوں، امریکی صدر
  • ٹرمپ بگرام ایئربیس کیوں واپس لینا چاہتے ہیں؟
  • پیوٹن کی نوبیل کمیٹی پر کڑی تنقید، ڈونلڈ ٹرمپ کی امن کوششوں کی تعریف