امن کا سارا بوجھ حماس پر ڈالنا ٹھیک نہیں، اسرائیل کو حملے بندکرنا ہوں گے، اردوان WhatsAppFacebookTwitter 0 8 October, 2025 سب نیوز

انقرہ (سب نیوز )ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ امن کا سارا بوجھ صرف حماس یا فلسطینیوں پر ڈالنا ٹھیک نہیں ہے، ٹرمپ کے منصوبے کے باوجود اسرائیل امن کی راہ میں بنیادی رکاوٹ بنا ہوا ہے۔ آذربائیجان سے واپسی پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ترک صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو امن کے لیے اپنے حملے بندکرنا ہوں گے، مصر میں غزہ جنگ بندی مذاکرات نہایت اہم ہیں، امید ہے جلد اچھی خبر ملے گی۔

ترک صدر کا کہنا تھا کہ ترکیے حماس کے ساتھ رابطے میں ہے، حماس کو سمجھا رہے ہیں کہ فلسطین کے مستقبل کے لیے سب سے موزوں راستہ کیا ہے، امریکی صدرٹرمپ نے ترکیے سے حماس سے رابطہ کرنے اور انہیں قائل کرنے کو کہا تھا۔ صدر ٹرمپ کی امن کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ غزہ کو فلسطین کا حصہ ہی رہنا چاہیے، غزہ کا انتظام فلسطینیوں کے پاس ہی ہونا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ شام میں کردوں کی زیر قیادت ایس ڈی ایف کو اپنے وعدوں پر قائم رہنا چاہیے اور شامی ریاستی نظام میں ضم ہونا چاہیے

، ترکی یکا صبر و تحمل اور وقار پر مبنی مقف کمزوری نہیں سمجھا جانا چاہیے۔صدر اردوان نے مزید بتایا کہ انہوں نے امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات میں ایف-35 طیاروں کے پروگرام سے ترکیے کو نکالے جانیکا مسئلہ واضح طور پر اٹھایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ترکییکو پروگرام سے ہٹانیکی کوئی جائز وجہ نہیں ہے، امید ہے کہ ایف-35 کا معاملہ حل ہو جائیگا اور امریکا کی جانب سے عائد پابندیاں بھی ختم کر دی جائیں گی۔اردوان نے وائٹ ہاس کے دورے کو امریکا اور ترکیے کے تعلقات میں ایک نئے دور کا آغاز قرار دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآئی ایم ایف کی ایک اور بڑی شرط پوری،گریڈ17سے 22 کے افسران کے اثاثے ڈکلیئرکیے جائینگے آئی ایم ایف کی ایک اور بڑی شرط پوری،گریڈ17سے 22 کے افسران کے اثاثے ڈکلیئرکیے جائینگے سمجھ نہیں آرہا پی ٹی آئی کے دوست آئینی ترمیم سے پیچھے کیوں ہٹ گئے؟ فضل الرحمان صوبائی وزیر،بزنس مین،عمران خان کے پرانے ساتھی: خیبرپختونخوا کے نئے نامزد کردہ وزیراعلی سہیل آفریدی کون ہیں؟ وزیراعلی کی پوزیشن عمران خان کی امانت تھی , ان کے حکم کے مطابق واپس کر رہا ہوں:علی امین گنڈاہ پور پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو وزیراعلی کے عہدے سے ہٹانے کی تصدیق کردی کسی بھی نئی بھارتی مہم جوئی کا بھرپور عسکری جواب ملے گا،فیلڈ مارشل TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

گووندا سے آخری سانس تک محبت کرتی رہوں گی، سنیتا آہوجا نے بے وفائی پر خاموشی توڑ دی

بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ جسمانی بے وفائی اور جذبات سے کھیلنا بہت تکلیف دہ ہے، میں گووندا سے آخری سانس تک محبت کرتی رہوں گی۔

سنیتا آہوجا نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ازدواجی زندگی اور محبت میں ملنے والی بے وفائی کو تکلیف دہ قرار دیتے ہوئے اپنی 38 سالہ ازدواجی زندگی اور دباؤ پر کھل کر بات کی۔

ایک سوال کے جواب میں سنیتا نے کہا کہ ’جب کسی شخص سے محبت کی جائے تو دھوکا نہیں دینا چاہیے یہ غلط ہے اور میں اس معاملے میں بہت جذباتی ہوں‘۔

انہوں نے کہا کہ میں گوندا سے آخری سانس تک غیر مشروط محبت کروں گی اور اگر مجھے دھوکا ملا یا جذبات سے کھیلا گیا تب بھی تکلیف برداشت کرلوں گی جبکہ یہ کبھی کبھار ناقابل برداشت ہوجاتی ہے۔

سنیتا نے کہا کہ جب محبت کی جائے تو پھر جذباتی یا جسمانی بے وفائی اور دھوکے بازی نہیں کرنی چاہیے، ہمارے ماں باپ نے تو بے وفائی نہیں سکھائی اور آج کل جو کچھ بھی ہورہا ہے وہ تاریک دور ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک آرٹسٹ اور بالخصوص ہیرو کی بیوی ہونا کوئی آسان کام نہیں، مجھے 38 سال بعد اب یہ بات سمجھ آئی کہ ہیرو کی بیوی کا دل پتھر کا ہونا چاہیے اور جوانی کی طرح جذباتی نہیں ہونا چاہیے کیونکہ اُس وقت محبت ایسی سوار ہوتی ہے کہ کچھ نظر نہیں آتا۔

سنیتا کے مطابق ازدواجی زندگی میں ہم دونوں نے غلطیاں کیں اور پھر عمر کے ساتھ ان پر قابو پالیا، میرا خیال ہے کہ بچوں کے بعد تو خود پر اور بھی زیادہ قابو رکھنا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

  • یہ ٹھیک نہیں ہو رہا ہے
  • صدر جب بھی پوسٹ سے اتریں گے استثنیٰ ختم ہوجائے گا، راجا پرویز اشرف
  • حماس نے اسرائیل کو خبردار کر دیا، جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری رہی تو غزہ میں کارروائیاں بڑھائی جائیں گی
  • اسرائیلی حملے میں رہنما کی شہادت؛ حماس نے غزہ جنگ بندی ختم کرنے کا عندیہ دیدیا
  • بھارت میں مسلم ہیروز کی تاریخ مسخ کرنے کا سلسلہ جاری
  • پورا پاکستان آئین پر حملے کیخلاف باہر نکلیں،اپوزیشن اتحاد کا یوم سیاہ پر احتجاج
  • ایم کیوایم کو نیا صوبہ چاہیے تو انڈیا چلی جائے،عوامی تحریک
  • گووندا سے آخری سانس تک محبت کرتی رہوں گی، سنیتا آہوجا نے بے وفائی پر خاموشی توڑ دی
  • کراچی پر 17 سالہ قبضہ اب ختم ہونا چاہیے: خالد مقبول صدیقی
  • صوبے بنانے کے قانون میں بھی آئینی ترمیم ہو سکتی ہے، مصطفیٰ کمال