تمام سیاستدان اور دیگر اپنی سمت ٹھیک کر لیں: فیصل واؤڈا
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
سینیٹر فیصل واؤڈا کا کہنا ہے کہ سیاستدان، این جی اوز اور دیگر ذاتی مفادات کے لیے افواج کو کمزور کرنے کی کوشش کرتے رہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل کی سربراہی میں افواج نے ملک کو بڑی دہشت گردی سے بچا لیا، ملک کو دہشت گردی سے بچانے کی تفصیلات جلد سامنے لائی جائیں گی۔
فیصل واؤڈا نے کہا کہ تمام سیاستدان اور دیگر اپنی سمت ٹھیک کر لیں، ترقی کی راہ میں رکاوٹ پیدا کرنے والے بڑے بڑے طرم خان رگڑ دیے جائیں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ امید کرتا ہوں سب کو میری بات صحیح طرح سمجھ آ رہی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ