لاہور میں یومِ آزادی کے موقع پر فوٹو شوٹ اور ویڈیوز کی شکل میں مبینہ غیر اخلاقی تقریب سامنے آنے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم سمیت کئی افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور پولیس کا شہریوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر انتباہ جاری

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ مقدمہ تھانہ نصیر آباد میں درج کیا گیا ہے جس میں جنان سندھو، رحمت ظفر، جان حسینہ اور سات نامعلوم خواجہ سراؤں کو نامزد کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ گلبرگ کے ایک اسٹوڈیو میں عریاں لباس پہن کر فحش گانوں پر ویڈیوز بنائی گئیں اور انہیں سوشل میڈیا پر پھیلایا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ پارٹی یا فوٹو شوٹ کے نام پر فحاشی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

ان کے مطابق واقعے میں ملوث تمام کرداروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور اسلام و ملکی قوانین سے متصادم سرگرمیوں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔

حکومت پنجاب نے واقعے کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد فوری نوٹس لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور پولیس کا عام انتخابات 2024 کے پرامن انعقاد کے لیے انٹیلیجنس بنیادوں پر سرچ آپریشن

اسی سلسلے میں لاہور پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کر کے 5 خواجہ سراؤں کو حراست میں لے لیا ہے۔

فیصل کامران کا مزید کہنا تھا کہ متنازع فلم جوائے لینڈ کی اسکریننگ بھی روک دی گئی ہے تاکہ کسی بھی ممنوعہ یا غیر اخلاقی سرگرمی کو فروغ نہ مل سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ڈی آئی جی آپریشنز غیراخلاقی فوٹو شوٹ فیصل کامران لاہور لاہور پولیس.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ڈی آئی جی آپریشنز غیراخلاقی فوٹو شوٹ فیصل کامران لاہور لاہور پولیس لاہور پولیس فوٹو شوٹ

پڑھیں:

جج کیخلاف سوشل میڈیا مہم سے متعلق کیس: ڈائریکٹر اور مشیراینٹی کرپشن کے پی کے وارنٹ گرفتاری جاری

جج ہمایوں دلاور کے خلاف سوشل میڈیا مہم کے خلاف کیس  میں  ڈائریکٹر اینٹی کرپشن خیبر پختونخوا صدیق انجم  اور مشیر اینٹی کرپشن مصدق عباسی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے این سی سی آئی اے کی درخواست پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سزا سنانے والے جج ہمایوں دلاور کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے کے معاملے میں ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں درج مقدمہ کے اخراج کی درخواست مسترد کردی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: جج ہمایوں دلاور کیخلاف سوشل میڈیا مہم، کے پی حکومت کے افسر کا ٹرائل روکنے کا حکم

عدالت نے نے تین صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ درخواست گزار صدیق انجم پر الزام ہے کہ اس نے دیگر شریک ملزمان کے ساتھ مل کر سوشل میڈیا پر ایک مہم شروع کی، مہم احمد صدیق دلاور اور ان کے اہل خانہ کو بلیک میل کرنے اور ہراساں کرنے کیلئے تھی۔

احمد صدیق دلاور کے چچا پر بے جا الزامات بھی لگائے گئے، درخواست گزار وکیل کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن بنوں میں مقدمہ  کے اندراج کی وجہ سے درخواست گزار کو نشانہ بنایاگیا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل اوراحمد صدیق دلاور کے وکیل نے درخواست گزار کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قراردیا، عدالت کو بتایا گیا کہ ایف آئی اے میں شکایت پر باقاعدہ انکوائری کے بعد مقدمہ درج کیا گیا، عدالت کو بتایا گیا کہ چالان بھی متعلقہ عدالت میں جمع کرایا جاچکا ہے اور ٹرائل کورٹ میں کیس زیر سماعت یے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ عدالت اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ درخواست گزار صدیق انجم کے خلاف احمد صدیق دلاور نے ایف آئی اے میں شکایت درج کروائی، شکایت پر ایف آئی اے نے انکوائری کرکے شواہد  اکٹھے کرنے کے بعد مقدمہ درج کیا۔

درخواست گزار صدیق انجم نے صرف اپنی حد تک اخراج مقدمہ کی درخواست دی، مقدمہ میں دیگر سات ملزمان بھی ہیں اور کسی ایک کی حد تک مقدمہ خارج نہیں کیا جاسکتا،  مقدمہ کا چالان ٹرائل کورٹ میں پیش کیا جا چکا ہے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ درخواست گزار اگر سمجھتا ہے کہ وہ بے گناہ ہے تو ٹرائل کورٹ میں بریت کی درخواست دائر کرسکتاہے، درخواست گزار کی جانب سے اخراج مقدمہ کی درخواست کا کوئی ٹھوس جواز نہیں ہے، عدالت درخواست خارج کرتی ہے۔

واضح رہے کہ جسٹس بابر ستار کی عدالت نے کیس میں حکم امتناع جاری کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کو ٹرائل سے روک رکھا تھا، جسٹس بابر ستار کی عدالت کا سنگل بنچ ختم کیے جانے کے بعد یہ کیس جسٹس انعام امین منہاس کی عدالت منتقل کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • جج کیخلاف سوشل میڈیا مہم سے متعلق کیس: ڈائریکٹر اور مشیراینٹی کرپشن کے پی کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • بیٹی کے قتل کا مقدمہ درج، باپ اور ماموں زاد گرفتار
  • کراچی: گلبہار میں ڈاکوؤں نے جیولری شاپ کو لوٹ لیا
  • عمران خان کو سزا سنانے والے جج کیخلاف پروپیگنڈا، ملزم کی مقدمہ خارج کرنے کی درخواست مسترد
  • پشاور: گھڑی قمر دین میں دھماکے کا مقدمہ درج
  • راولپنڈی؛ بہن کو 4ماہ تک مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے اور حاملہ کرنے والا بھائی گرفتار
  • ٹیسلا ٹرک کی خامی نے نوجوان لڑکی کی جان لے لی، کمپنی کیخلاف مقدمہ درج
  • پشاور میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، متعدد اہلکار زخمی
  • لاہور، 13 سالہ بچے سے بدفعلی کرنے والے ملزمان گرفتار
  • پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں پرتشدد مظاہرے، متعدد افراد ہلاک، دو سو سے زائد زخمی