ایشیا کپ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، بابر اور رضوان ٹیم سے باہر
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ایشیا کپ کے لیے 17 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور چیف سلیکٹر عاقب جاوید نے اتوار کو لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران ٹیم کا باضابطہ اعلان کیا۔
اہم بات یہ ہے کہ بابراعظم اور محمد رضوان دونوں کھلاڑی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔
ٹیم کی قیادت اس بار آل راؤنڈر سلمان آغا کے سپرد کی گئی ہے جو پہلی بار قومی ٹیم کو کسی بڑے ٹورنامنٹ میں لیڈ کریں گے۔
منتخب کھلاڑیوں میں سلمان علی آغا (کپتان)، ابرار احمد، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، حسن نواز، حسین طلعت، خوشدل شاہ، محمد حارث (وکٹ کیپر)، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، صاحبزادہ فاران، صائم ایوب، سلمان مرزا، شاہین شاہ آفریدی اور صفیان مقیم شامل ہیں۔
سلیکشن کمیٹی کے مطابق اسکواڈ نوجوان اور سینئر کھلاڑیوں کے امتزاج پر مشتمل ہے تاکہ ٹیم کو نئی توانائی کے ساتھ میدان میں اتارا جا سکے۔
شائقین کرکٹ کے لیے یہ اعلان حیران کن بھی ہے کیونکہ کئی سالوں بعد بابر اعظم اور رضوان جیسے بڑے نام کسی بڑے ایونٹ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔
Post Views: 7.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل قومی ٹیم کے کپتان سلمان آغا اہم بیان
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں لا رہے ہیں جو حکمت عملی چلتی آرہی ہے،اسی کو لے کر چلیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیرکے روز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔
قومی ٹیم کے کپتان کاکہنا تھا کہ نئے لڑکے جو موجود ہیں کوشش ہوگی سب کو مواقع فراہم کریں۔ مڈل آرڈر میں اچھی پرفارمینس نہیں آرہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وائٹ بال سیریز میں کارکردگی اچھی رہی ،وہی مومینٹم رکھیں گے۔کوشش کرتے ہیں کہ صائم اور میں دونوں باؤلنگ کریں ہمارے پاس اچھے آل راؤنڈرز موجود ہیں ان کو کھلائیں گے۔