حضرت بابا بلھے شاہؒ کا 268 واں عرس، قصور میں 23 اگست کو چھٹی کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
( ویب ڈیسک )معروف صوفی شاعر حضرت بابا بلھے شاہؒ کا 268 سالانہ عرس مبارک 22 اگست سے ضلع قصور میں شروع ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق عرس کی تین روز تقریبات 24 اگست تک جاری رہیں گی۔ ضلع حکومت نے عرس کے پیش نظر قصور میں 23 اگست بروز ہفتہ کو مقامی چھٹی کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عوام کیلئے خوشخبری،ستمبر کے آغاز میں ہی 4تعطیلات آگئیں
ضلع انتظامیہ نے اس حوالے سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
جعلی ادویات کا خاتمہ، 2D بارکوڈ نظام پر عمل درآمد کیلئے اہم اجلاس طلب
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پاکستان ریفائنری لمیٹڈ کو 15 روز کیلئے بند کرنے کا اعلان
پاکستان ریفائنری لمیٹڈ (پی آر ایل) کو 15 روز کیلئے بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔پی آر ایل نے پلانٹ شٹ ڈاؤن سے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو خط لکھ کر آگاہ کر دیا۔خط میں کہا گیا کہ پی آر ایل کی جانب سے ریفائنری کو 17 اگست سے یکم ستمبر تک بند رکھا جائے گا، شٹ ڈاؤن پلانٹ کی دیکھ بھال اور تکنیکی بحالی کیلئے کیا جا رہا ہے، اس دوران ریفائنری کی تمام پیداوار معطل رہے گی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ریفائنری کی بندش سے تیل و مصنوعات کی سپلائی چین پر جزوی اثر پڑنے کا امکان ہے۔