ایشیا کپ اور سہ ملکی سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان، بابر اور رضوان باہر
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
لاہور:
پاکستان کرکٹ بورڈ نے یو اے ای میں تین ملکی سیریز اور ایشیا کپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
سلیکٹر و ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر اور ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران قومی اسکواڈ کا اعلان کیا، سلمان علی آغا کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔
سترہ رکنی اسکواڈ میں فخر زمان، شاہین شاہ، حارث رؤف، صائم ایوب، خُوشدل شاہ، حسین طلعت، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، محمد حارث شامل ہیں۔
ابرار احمد، فہیم اشرف، حسن علی، حسن نواز، صاحبزادہ فرحان، سلمان مرزا اور سفیان مقیم بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔
قومی سلیکٹر عاقب جاوید نے صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ٹیم میں وہی کھیلے گا جو پرفارم کرے گا، ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ بابر اور رضوان کبھی ٹی 20 اسکواڈ میں واپس نہیں آئیں گے، جو کھلاڑی پرفارم کرے گا وہ ٹیم میں واپس آسکتا ہے، کسی بھی کھلاڑی کی شمولیت پر فل اسٹاپ نہیں لگایا جاسکتا۔
عاقب جاوید نے کہا کہ فخر زمان وائٹ بال کرکت میں تسلسل کے ساتھ پرفارم کررہے ہیں، صائم ایوب اور صاحبزادہ فرحان کی پرفارمنس بھی بہتر ہوئی ہے۔ ٹیم کی سلیکشن میں کپتان کی مشاورت شامل ہے، 17 رکنی اسکواڈ میں اتنی صلاحیت ہے کہ یہ کسی بھی ٹیم کو شکست دے سکتا ہے۔
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا کہنا کہ ٹی 20 فارمیٹ میں ٹیم اچھا پرفارم کررہی ہے، گزشتہ 9 میچز میں سے 6 میں ہم کامیاب ہوئے، ایک میچ ہم آخری بال پر ہارے، ہمارا فوکس جیت اور اسکے تسلسل پر ہے۔
پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کی ٹرائی سیریز 29 اگست سے 7 ستمبر سے شارجہ میں ہوگی۔ ایشیا کپ 9 سے 28 ستمبر تک ابو ظبی اور دبئی میں کھیلا جائے گا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسکواڈ میں
پڑھیں:
سابق پاکستانی فاسٹ بولرکا بابراعظم اور رضوان کو ریٹائرمنٹ پرغورکرنےکا مشورہ
سابق پاکستانی فاسٹ بولر تنویر احمد نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر غور کرنےکا مشورہ دے دیا۔سابق ٹیسٹ کرکٹر کی جانب سے یہ بیان پی سی بی کی جانب سے متحدہ عرب امارات میں ہونے والی تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ایشیا کپ کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔خیال رہےکہ تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ایشیا کپ کے لیے اعلان کردہ پاکستانی اسکواڈ میں بابر اعظم، محمد رضوان اور نسیم شاہ شامل نہیں ہیں۔سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں تنویر احمد نے بابر اور رضوان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میری دونوں سےگزارش ہےکہ اگر آپ کو لگتا ہےکہ آپ کی عزت نہیں ہورہی تو انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لےلیں، ہمارے سامنے ویرات کوہلی کی مثال موجود ہے، عزت آپ کے اپنے ہاتھ میں ہے۔تنویر احمد نے ٹیم سلیکشن پر بھی سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ فخر زمان کو ٹیم میں زبردستی شامل کیا گیا تاکہ بابر اعظم کو باہر رکھا جاسکے۔خیال رہےکہ بابر اعظم اور محمد رضوان نے آخری بار دسمبر 2024 میں جنوبی افریقا کے خلاف سنچورین میں قومی ٹیم کی طرف سے ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا تھا۔