کراچی میں ٹریفک حالات ٹھیک ہونے میں وقت لگے گا: پیر محمد شاہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT
— فائل فوٹو
ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی میں ٹریفک حالات دہائیوں سے خراب ہیں، ٹھیک ہونے میں یقیناً وقت لگے گا۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قانون کو ہاتھ میں لینا درست بات نہیں، اس سے افرا تفری بڑھے گی۔
ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا ہے کہ حادثے کی صورت میں گرفتاریاں ہوتی ہیں، قانون موجود ہے۔
کراچی کے علاقے قائد آباد مجید کالونی کے قریب گزشتہ روز پیش آنے والے ٹریفک حادثے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پیر محمد شاہ نے کہا کہ کراچی کا ٹریفک کا نظام اس وقت مینولی کنٹرول ہو رہا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ ٹریفک مینجمنٹ سسٹم کو جون تک فعال کر دیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی کے موجودہ حالات دیکھ کر افسوس ہوتا ہے: شاہد خاقان عباسی
عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی—فائل فوٹوعوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ کراچی کے موجودہ حالات دیکھ کر افسوس ہوتا ہے۔
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی 17 سال سے سندھ میں حکومت کر رہی ہے، کیا پیپلز پارٹی کے لوگ پانی کے مسائل حل نہیں کر سکتے؟
شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ کراچی سے باہر نکلیں گے تو سمجھ آئے گا کہ کراچی کتنا محروم ہے، بلدیہ ٹاؤن میں لوگ پیپلز پارٹی کو ووٹ دیتے ہیں مگر وہاں پانی نہیں ہے۔
سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے ملک میں انتشار کی بڑی وجہ بتادی۔
سابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ جو وزیرِ اعظم ای سی آئی کی میٹنگ اٹینڈ نہیں کرتا وہ بہتر کام نہیں کر سکتا، سب سے بہتر وقت جیل کا ہوتا ہے جیل میں سب سے زیادہ تعلیم ملتی ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے پاس دوسرا موقع ہے، اب وہ ووٹ کو عزت دو کہہ رہے ہیں۔