بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر آئینگے تو حالات ٹھیک ہوں گے: فیصل جاوید
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل جاوید—فائل فوٹو
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ لوگوں کا حکومت سے اعتماد اٹھ چکا ہے، معیشت کا حال بدترین ہے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانئ پی ٹی آئی جیل سے باہر آئیں گے، اس دن ملک کے حالات ٹھیک ہوں گے۔
فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ ٹرسٹ ڈیفیسٹ کو ختم کرنا ہو گا، بیرونِ ملک پاکستانیوں کا بانئ پی ٹی آئی پر اعتماد ہے، ملک میں پیسہ ان کے نام پر آئے گا۔
یہ بھی پڑھیے پاکستان میں سیاسی انتقام کا ریکارڈ بن گیا: فیصل جاوید پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید طویل روپوشی کے بعد منظرعام پر آگئےپی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ ڈیل کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، بانئ پی ٹی آئی کبھی ڈیل نہیں کریں گے، ہم یہ تو نہیں کہتے کہ حکومت گرا دو، ہم تو انصاف چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ انتخابی نشان لینے کے باوجود عوام نے ہمیں ووٹ دیا، سال کا سیاہ دن 8 فروری آ رہا ہے، اس روز پوری قوم یومِ سیاہ منائے گی، پنجاب والے بھی کہتے ہیں کہ ہم نے ان کو ووٹ نہیں دیا۔
فیصل جاوید نے مزید کہا کہ ہمارا پہلا مطالبہ ہے کہ ہمارے ورکرز کے ساتھ کیے گئے ظلم کی تحقیقات ہوں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے کوئی سنجیدگی نظر نہیں آ رہی، سنجیدگی تب نظر آئے گی جب کوئی عملی کام کر کے دکھائیں گے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: فیصل جاوید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی
پڑھیں:
نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار کا بیان 24 کروڑ عوام کی آواز ہے: جاوید اقبال بٹ
مدینہ منورہ / لاھور (نمائندہ نوائے وقت) صدر مسلم لیگ (ن) مدینہ منورہ جاوید اقبال بٹ نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے حالیہ انٹرویو کو پاکستانی قوم کے جذبات کی سچی ترجمانی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قطر پر اسرائیلی حملے کے خلاف پاکستان کا مؤقف جرأت، غیرت اور مسلم اُمہ کی قیادت کی علامت ہے۔ جاوید اقبال بٹ نے کہا کہ اسحاق ڈار نے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کی درخواست، او آئی سی میں واضح پوزیشن اور غزہ کے مظلوم عوام کیلئے بے باک مؤقف کے ذریعے 24 کروڑ پاکستانیوں کے دل کی بات کی ہے۔ ان کے بیان نے واضح کر دیا ہے کہ پاکستان کسی جارحیت، قبضے یا ریاستی دہشتگردی کو تسلیم نہیں کرے گا۔