اسلام آباد:

سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا گرینڈ الائنس بنے گا اور نہ ہی اب کوئی دھرنا ہوگا۔

گنڈا پور نے مولانا فضل الرحمن کے خلاف جو زبان استعمال کی اس کے بعد گرینڈ الائنس کا سوچنا بے وقوفی ہے۔

گنڈا پور کو بچانے کیلیے شہباز شریف اور انکی پوری کابینہ اور حکومت کھڑی ہے۔وہ گزشتہ روز مختلف ٹی وی چینلز کو انٹرویو دے رہے تھے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ بانی نے خط لکھا مگر ان کی پارٹی نے ہی اس کی توثیق نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ پچھلے پچھتر سال سے اکھاڑا بن گئی ہے ، یہ ایک ڈرامے بازی کا ،جھوٹ فریب بیچنے کا، ایک دوسرے کو گالی دے کر گلے ملنے کا، لپٹ کر لیٹ کر سمجھوتے کرنے کا بازار ہے اس میں ہم ایکٹنگ کرتے ہیں اور اس ایکٹنگ کے بعد ہم آپ کے ٹاک شوز میں آتے ہیں ۔

امید کرتا ہوں اگلے پچھتہر سال میں تھوڑی بہت تبدیلی اس کے اندر آ جائے گی۔

انہوں نے کہا ہمارے جمہوری رویے ہی ٹھیک نہیں ہیں۔ بے ایمانی میں میرے سمیت سب تلے ہوئے ہیں۔یہاں ٹھیک کام کرو آپ کو ڈھونڈنا شروع کر دیتے ہیں ۔

پچھلے دنوں میں نے دو تین ٹھیک کام کئے تو مجھے ڈھونڈنا شروع ہو گئے جو مجھے ڈھونڈ رہے تھے وہ مجھے تو نہیں کوئی ڈھونڈ سکے مگر میں ان کی بھی فائلیں بنا کر بیٹھا ہوا ہوں، جب ضرورت پڑے گی تو وہ سامنے لے آؤں گا۔

بدھ کو پھر میں کوئی ٹھیک کام کرنے جا رہا ہوں، میری ٹائم منسٹری جو ہے پورا تین ارب ڈالر کا قرضہ اتار سکتی ہے۔

اتنی بڑی منسٹری ہے کل آپ کو بتائیں گے۔ انہوں نے کہا اگر کے پی پولیس گنڈاپور کے انڈر نہ ہوتی تو یہاں آکر فائرنگ بھی نہ کرتی۔ ان کا کہنا تھا کہ میںنے مروت کے لیے یہ بات کہی کہ میں اس کو نہیں جانتا کوئی بہت دور سے یا قریب سے وہ کراؤڈ پلر ہے، ورکرز کے ساتھ کنیکٹڈ ہے۔

کسی کے باپ کی پارٹی نہیں ہے۔ وہ پی ٹی آئی کا حصہ ہے اور رہے گا۔ پی ٹی آئی کے اندر وہ لوگ ہیں جو منافق ہیں، بے ایمان ہیں، جھوٹے ہیں، کرپشن میں ملوث ہیں، پیری فقیری کی بیعت لی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیف شریف آدمی ہے،ڈیموکریٹک وے میں بول دیا کہ میں پرائم منسٹر کوخط  دے دوں گا۔ اس کا کیا مطلب ہے۔ یہ پروڈیموکریسی ہے۔ وہ پروڈیموکریٹک آدمی ہے۔ گنڈا پور مجھے سی ایم نظر نہیں آرہا۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ فواد چوہدری جو سب کچھ کر رہا ہے، میرا دوست ہے، آپ کیا سمجھتے ہیں خود کر رہا ہے؟ آپ یہ کیوں نہیں سوچ رہے کہ عمران خان کی آشیر باد اس کو حاصل ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا نے کہا کہ

پڑھیں:

وفاق و صوبائی حکومتیں ناکام ہو چکیں، اپوزیشن کا کوئی باضابطہ اتحاد نہیں: فضل الرحمن

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+خبر نگار) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے 27 اپریل کو لاہور میں بہت بڑا ملین مارچ ہوگا۔ 11 مئی کو پشاور اور 15 مئی کو کوئٹہ میں غزہ کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ملین مارچ ہوگا۔پاکستانی عوام خاص طور پر تاجر برادری مالی طور پر جہاد میں شریک ہوں۔  دھاندلی کے نتیجے میں قائم ہونے والی حکومتیں چاہے وفاق میں ہو یا صوبے میں، وہ عوام کے مسائل کے حل اور امن وامان کے قیام میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہیں۔  اگر صوبوں کا حق چھینا جاتا ہے تو ہم صوبوں کے ساتھ کھڑے ہوں گے اور اپنے پلیٹ فارم سے میدان میں رہے گی۔  اپوزیشن کا اب تک کوئی باضابطہ کوئی موثر اتحاد موجود نہیں لیکن ہم باہمی رابطے کو برقرار رکھیں گے تاکہ کہیں پر بھی جوائنٹ ایکشن کی ضرورت پڑے تو اس کے لئے راستے کھلے ہیں اور فضا ہموار ہے۔ مائنز اینڈ منرلز بل خیبر پی کے میں پیش کیا جاتا ہے اور بلوچستان میں پیش کیا جا چکا ہے۔ بلوچستان اسمبلی میں ہمارے کچھ پارلیمانی ممبران نے بل کے حق میں ووٹ دیا۔ ان سے وضاحت طلب کر لی گئی ہے اور ان کو شوکاز نوٹس بھی جاری کر دیا گیا ہے اگران کے جواب سے مطمئن نہ ہوئے تو انکی رکنیت ختم کر دی جائے گی۔ 

متعلقہ مضامین

  • بھارتی گھٹیا پراپیگنڈے کا جواب آرمی چیف نے دیدیا، فیصل واوڈا
  • خدا نخواستہ جنگ ہوئی تو یہ پاکستان اور بھارت نہیں پورے خطے میں پھیلے گی، فیصل واوڈا
  • کوئی بھی نماز پڑھنے سے نہیں روک سکتا، نصرت بھروچا ٹرولنگ پر پھٹ پڑیں
  • نیشنل ایکشن پلان کے اجلاس میں تحریک انصاف کو بھی بلایا جائے: فیصل واوڈا
  • وفاق و صوبائی حکومتیں ناکام ہو چکیں، اپوزیشن کا کوئی باضابطہ اتحاد نہیں: فضل الرحمن
  • نیشنل ایکشن پلان کا اجلاس فوری طور پر بلایا جائے ، تحریک انصاف شامل ہو: فیصل واوڈا
  • بھارت سے کوئی ایکشن ہوا تو بھرپور جواب دیں گے، فیصل واوڈا
  • نیشنل ایکشن پلان کا اجلاس فوراً بلایا جائے جس میں پی ٹی آئی بھی شامل ہو، فیصل واوڈا
  • بھارتی اقدامات ، نیشنل ایکشن پلان کا اجلاس فورا بلایا جائے جس میں پی ٹی آئی بھی شامل ہو، فیصل واوڈا
  • اڈیالہ جیل پر حکومت کا کوئی کنٹرول نہیں: ملک احمد خان