پی ٹی آئی  خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے درست بات نہ مانی تو صوبائی صدارت چھوڑ دوں گا ، اداروں کے ساتھ بات کرنے کا حامی ہوں، ٹھیک کو ٹھیک اور غلط کو غلط کہہ سکتا ہوں، پی ٹی آئی کے اندر چوروں کو نہیں چھوڑا جائے گا ۔

پختونخوا ہاؤس مردان میں پارٹی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر جنید اکبر کا کہنا تھا کہ ادارے اپنے رویے درست کریں، زبردستی سے ہمیں دبایا نہیں جا سکتا،عمران خان کا حکم آیا تو سینوں پر گولیاں کھائیں گے۔
جنید اکبر نے اعتراف کیا کہ ماضی میں ہم سے غلطیاں ہوئیں آج ہم اس کا خمیازہ بھگت رہے ہیں، ٹھیک کو ٹھیک اور غلط کو غلط کہہ سکتا ہوں،سیاسی کارکن ہوں سیاسی نوکر نہیں، بانی پی ٹی آئی بھی درست بات نہ مانیں تو صدارت چھوڑ دوں گا۔
انہوں نے کہا کہ چوروں کو پارٹی میں نہیں چھوڑوں گا، مانتا ہوں کہ پارٹی میں متعدد گروپس ہیں، اداروں کے ساتھ بات کرنے کا حامی ہوں،ایک بڑھایا جائے تو دو ہاتھ بڑھائیں گے۔
جنید اکبر نے کہاکہ ہم سے ماضی میں غلطیاں ہوئیں جو اب بھگت رہے ہیں،تاریخ کی پہلی حکومت ہے جنہیں زبردستی حکومت دی گئی ہے،سیاست کو کاروبار نہیں بنائیں گے، ہر کارکن کی رپورٹ عمران خان تک پہنچاؤں گا،جب تک عمران خان کا اعتماد وزیراعلیٰ امین گنڈاپور پر ہے، ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نے کہا کہ ہم اداروں اور عوام کے درمیان فاصلے ختم کرنا چاہتے ہیں، خواہش ہے کہ پاکستانی ادارے مضبوط ہوں، ادارے ہمارے اپنے ہیں، ان کی مضبوطی ملک کی مضبوطی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اداروں کے ساتھ بات کرنے کا حامی ہوں، ایک ہاتھ بڑھایا تو ہم دو ہاتھ بڑھائیں گے، ہم سے ماضی میں غلطیاں ہوئی ہیں جو اب بھگت رہے ہیں۔

 

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

صوبائی عہدیدار ڈی آئی خان میں طالبان کو کتنے پیسے دیتا ہے؟ محسن نقوی کا طنز

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایک طنز آمیز ٹویٹ کے ذریعے ایک اہم صوبائی عہدیدار پر خیبر پختونخوا کے ضلع ڈی آئی خان میں طالبان کو ماہانہ چندہ دینے کا الزام عائد کیا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس پر اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ایک اہم صوبائی عہدے دار ڈیرہ اسماعیل خان میں طالبان کو کتنے پیسے ہر ماہ دیتا ہے؟
وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف تمام وسائل استعمال ہوں گے۔
محسن نقوی کے اس بیان پر ابھی تک صوبائی عہدیدار یا حکومتی حلقوں کی طرف سے کوئی باضابطہ ردعمل نہیں آیا۔
یاد رہے کہ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے پشاور میں اے پی سی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ صوبے میں گڈ طالبان کی کوئی گنجائش نہیں، دہشتگردوں کیخلاف اب ڈرون استعمال نہیں ہوگا۔

علی امین گنڈا پور نے یہ بھی کہا کہ ہم کسی صورت فیڈرل فورس کو صوبے میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے، میرے صوبے کے حوالے سے محسن نقوی کو فیصلے کرنے کی کوئی اجازت نہیں۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • صوبائی عہدیدار ڈی آئی خان میں طالبان کو کتنے پیسے دیتا ہے؟ محسن نقوی کا طنز
  • اس صوبے میں کسی قسم کے اپریشن کی اجازت نہیں دیں گے
  • پی ٹی آئی نے اپنے گرفتار کارکنان کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس، تعلیمی اداروں میں اصلاحات اور معیار تعلیم کو بہتر بنانے کے لیے کئی اہم فیصلے
  • امریکا مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں چین کو پیچھے چھوڑ دے گا، ٹرمپ
  • بھارتی کرکٹ بورڈ کے لیے حکومت کی نئی اسپورٹس پالیسی درد سر، راجر بنی کی صدارت خطرے میں
  • دل دہلا دینے والا واقعہ، مالک بچے پر کتا چھوڑ کرمحظوظ ہوتارہا 
  • چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس،مجموعی کارکردگی، ترقیاتی منصوبوں پر اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ
  • بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے دعائیں، مولانا طارق جمیل کا مؤقف سامنے آگیا
  • افسوس ہے ایک اچھے جج کو رخصت کررہے ہیں: چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ