پولیس کا کہنا ہے کہ دستی بم حملے کے نتیجے میں پولیس وین کو نقصان پہنچا، جبکہ ایس ایچ او اور دو راہگیر زخمی ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس کے قریب پولیس وین کو دستی بم حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ جس کے نتیجے میں پولیس افسر سمیت تین افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ حملہ اس وقت ہوا جب پولیس کی گاڑی معمول کی گشت پر تھی۔ دستی بم حملے کے نتیجے میں پولیس وین کو نقصان پہنچا، جبکہ ایس ایچ او اور دو راہگیر بھی زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے ضروری کارروائی شروع کر دی ہے، جبکہ ملزمان کی تلاش بھی جاری ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پولیس وین دستی بم

پڑھیں:

ڈی آئی خان: فائرنگ سے ایف سی اہلکار شہید، راہگیر زخمی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251031-08-22
ڈیرہ اسماعیل خا ن(صباح نیوز) تھانہ سٹی کی حدود ٹانک اڈا پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایف سی اہلکار شہید جبکہ ایک راہگیر زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کی حدود ٹانک اڈا پر نامعلوم ملزمان نے ایف سی اہلکار 39سالہ ربستان خان ولد یاغستان پر فائرنگ کر دی ، جس سے وہ موقع پر شہید ہوگیا جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک راہگیر 51سالہ محمد خلیل ولد محمد اسماعیل ماچھی زخمی ہوگیا، جن کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال ڈیرہ منتقل کر دیا گیا۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • شمالی وزیرستان: پاک افغان سرحد کے قریب سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 خوارج ہلاک، 5 زخمی
  • ہنگو: پولیس قافلے پر حملہ، ایس ایچ او سمیت 3 اہلکار زخمی
  • برطانیہ میں ٹرین پر چاقو سے حملہ، 10 افراد زخمی، دو مشتبہ حملہ آور گرفتار
  • برطانیہ، ٹرین میں چاقو حملے میں 10 افراد زخمی، 9 کی حالت تشویشناک
  • برطانیہ : ٹرین میں چاقو کے حملے میں 10 افراد زخمی، 2 مشتبہ افراد گرفتار
  • کراچی؛ تین ہٹی مزار کے قریب منی ٹرک نے موٹر سائیکل کو روند ڈالا
  • امریکہ نے مستقبل قریب میں وینزویلا پر حملے کی تردید کردی
  • بوٹ بیسن پولیس اہلکار کے قتل میں سزا یافتہ ملزم دوبارہ گرفتار
  • کراچی، پولیس مقابلوں میں4 زخمیوں سمیت 7 ڈاکو گرفتار، 2 فرار
  • ڈی آئی خان: فائرنگ سے ایف سی اہلکار شہید، راہگیر زخمی