کوئٹہ(نیوز ڈیسک)صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس کے قریب پولیس وین پر دستی بم حملے کے نتیجے میں ایس ایچ او سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق حملہ اس وقت ہوا جب پولیس کی گاڑی معمول کی گشت پر تھی۔ دستی بم حملے کے نتیجے میں پولیس وین کو نقصان پہنچا جبکہ ایس ایچ او سمیت دو راہگیر بھی زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

بی آئی ایس پی کا 3 سال سے مستفید ہونیوالے افراد کا ازسر نو سروے کرانے کا فیصلہ

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

لڑکا اورلڑکی غیرت کے نام پرقتل ،بلوچستان سے ایک اورانتہائی افسوسناک خبر آگئی

کوئٹہ(نیوز ڈیسک) کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ کے قریب لڑکی اور لڑکے کوغیرت کے نام پر قتل کردیا گیا۔

بلوچستان کے علاقے مستونگ میں غیرت کے نام پر دوہرے قتل کے بعد کوئٹہ کے قمبرانی روڈ پر بھی غیرت کے نام پر قتل کا دوہرے قتل کا واقعہ رپورٹ ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق غیرت کے نام پر باپ نے اپنی بیٹی اور بھانجے کو قتل کردیا، مرنے والوں کی عمریں 18 سے 20 سال کے درمیان تھیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا، جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

پولیس کے مطابق مقتولین کی لاشیں ضروری قانونی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردی گئیں۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • پشاور سمیت دیگر شہروں میں موسلادھار بارش، ندی نالوں میں طغیانی، 3 افراد زخمی
  • ملک بھر میں بارشوں سے 118 بچوں سمیت 245 افراد جاں بحق ہوئے: رپورٹ
  • ملک بھر میں بارشوں سے 118 بچوں سمیت 245 افراد جاں بحق ہوئے،  رپورٹ
  • کوئٹہ: قمبرانی روڈ پر ایک شخص نے اپنی بیٹی اور بھانجے کو فائرنگ کر کے قتل کردیا
  • بنوں: ایف سی نے چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا، 6 اہلکار زخمی
  • کوئٹہ میں غیرت کے نام پر دوہرے قتل کا واقعہ
  • ایمنسٹی کا اسرائیل پر جنگی جرائم کا الزام: تہران جیل پر حملے کی تحقیقات کا مطالبہ
  • لڑکا اورلڑکی غیرت کے نام پرقتل ،بلوچستان سے ایک اورانتہائی افسوسناک خبر آگئی
  • کوئٹہ، راستہ نہ دینے پر کار سوار کی مظاہرین پر فائرنگ، چار افراد زخمی
  • بنوں میں پولیس چوکیوں پر خوارج کے حملے جوابی کارروائی سے ناکام