کوئٹہ میں بم دھماکہ، ایک شخص جاں بحق، 4 شدید زخمی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
کوئٹہ (نیوز ڈیسک) مغربی بائی پاس پر گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس حکام کے مطابق جاں بحق شخص کے علاوہ زخمیوں میں سے ایک شخص گاڑی کے اندر تھا، دھماکے میں تین راہگیر زخمی ہوئے، دھماکہ بروری روڈ پر آخری سٹاپ پر ہوا، اس بات کا تعین ہونا باقی ہے کہ دھماکہ خیز مواد گاڑی کے اندر تھا یا باہر۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، دھماکے کی نوعیت کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
برطانیہ: ٹرین میں چاقو کے حملوں سے 3 افراد زخمی
برطانیہ میں ٹرین میں چاقو کے وار سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق چاقو کے حملوں کا واقعہ کمبریج شائر کے قصبے ہنٹنگڈن میں پیش آیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
دوسری جانب پولیس اور ایمرجنسی سروسز موقع پر پہنچ گئیں جبکہ علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔