کوئٹہ میں گاڑی کے قریب دھماکا، 2 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
مغربی بائی پاس پر گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بم ڈسپوزل ٹیم موقع پر موجود ہے، دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مغربی بائی پاس پر گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بم ڈسپوزل ٹیم موقع پر موجود ہے، دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے دھماکا کو گھیرے میں لے لیا ہے، دھماکے کے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاروزانہ تعین ; سینٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
سٹی 42: سینیٹر کامران مرتضیٰ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ تعین کے مجوزہ فیصلے پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا۔
توجہ دلاؤ نوٹس میں وفاقی حکومت کے پندرہ روزہ نظام کے بجائے روزانہ قیمتوں کے تعین کے مجوزہ فیصلے پر وضاحت طلب کی گئی۔سینیٹر کامران مرتضیٰ نے روزانہ قیمتوں کے تعین کے ممکنہ مہنگائی پر اثرات پر تشویش کا اظہار کیا۔
نوٹس متن کے مطابق مجوزہ نظام سے ٹرانسپورٹ اخراجات اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے،توجہ دلاؤ نوٹس میں کاروباری سرگرمیوں اور عوامی زندگی کے اخراجات پر ممکنہ اثرات سے متعلق سوالات اٹھائے گئے۔سینیٹر کامران مرتضیٰ نے حکومت سے مجوزہ پالیسی کی وجوہات اور نفاذ کے طریقہ کار کی تفصیلات طلب کر لیں۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
نوٹس میں صارفین کو قیمتوں کے غیر معمولی اتار چڑھاؤ سے تحفظ دینے کے لیے مجوزہ اقدامات سے بھی آگاہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔سینیٹر کامران مرتضیٰ نے حکومت سے عوام کو ممکنہ منفی اثرات سے بچانے کے لیے حفاظتی اقدامات کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کرنے کا مطالبہ کیا.