تونسہ: پولیس سے مقابلے میں 4 دہشتگرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
—فائل فوٹو
ڈیرہ غازی خان کے علاقے تونسہ میں پولیس اور دہشت گردوں میں مقابلہ ہوا ہے۔
پولیس مقابلے میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ دیگر فرار ہو گئے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) سید علی نے بتایا ہے کہ فائرنگ سے 4 دہشت گرد مارے گئے اور ان کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب رہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گرد دستی بم اور راکٹ لانچر سے لیس تھے۔
پولیس کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
فوٹو: آئی ایس پی آرفیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی جی ایچ کیو آمد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں پراکسی عناصر بلوچستان میں تشدد کو ہوا دینے، استحکام کو نقصان پہنچانے اور امن خراب کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، تاہم ان کے ناپاک عزائم کو مسلح افواج کے مضبوط اور فیصلہ کن جواب اور عوام کے اتحاد سے ناکام بنادیا جائے گا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، بلوچستان کے متحرک، باہمت، ثابت قدم اور محبِ وطن عوام اس کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں بلوچستان میں دیرپا امن لائیں گی، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ملک کے مستقبل کی سمت کے تعین کے لیے قومی اتحاد اور ثابت قدمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔