کوئٹہ، کوئلہ کان کے قریب دھماکے میں دو افراد جانبحق، کالعدم تنظیم پر الزام
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
متاثرہ شخص قاہر بازئی نے بتایا کہ ان سے کالعدم تنظیم نے ٹیکس طلب کیا۔ جس پر انکار کرنے پر بارودی مواد نصب کیا گیا۔ واقعہ میں دو افراد جانبحق اور سات زخمی ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے ہنہ اوڑک میں کلی منگل کے مقام پر کوئلہ کان کے قریب دھماکے میں دو افراد جان بحق اور سات افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔ واقعہ میں ملوث عناصر کو بے نقاب کریں گے۔ دوسری جانب متاثرہ خاندان کے ایک فرد قاہر خان بازئی نے سول ہسپتال میں ایک صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے واقعہ کا ذمہ دار کالعدم تنظیم کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ ان سے ٹیکس طلب کیا گیا تھا۔ ایف سی والوں کو کوئلے کی ایک گاڑی پر چھ ہزار کا ٹیکس پہلے ہی دے رہے ہیں، کالعدم تنظیم کو بھی دینگے تو فائدہ نہیں رہتا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس دینے سے انکار پر مبینہ افراد نے بارودی مواد نصب کیا۔ جس سے میرے دو چچا بھی جانبحق ہو گئے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کالعدم تنظیم
پڑھیں:
لاڑکانہ ، زائرین کی بس الٹ گئی، 25 افراد زخمی، ٹراما سینٹرمنتقل
لاڑکانہ (نمائندہ اوصاف)علاقہ رستم کے قریب زائرین کی بس الٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 25 افراد زخمی ہوگئے۔روزنامہ ممتاز کی رپورٹ کے مطابقشکارپور کے علاقے رستم کے رہائشی ایک ہی خاندان کے 40 افراد سیہون شریف جا رہے تھے کہ بس لاڑکانہ کے قریب خیرپور جوسو کے مقام پر ڈرائیور سے بےقابو ہوکر الٹ گئی۔
حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 25 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں ٹراما سینٹر لاڑکانہ منتقل کر دیا گیا۔