کوہاٹ : درہ آدم خیل میں ایک گھر دھماکے سے تباہ، 2 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
کوہاٹ کے علاقے درہ آدم خیل میں ایک گھر میں دھماکا ہوا ہے جس سے 2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔پولیس کے مطابق دھماکے سے گھر کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے جبکہ ریسکیو حکام کو دو افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا سلنڈر پھٹنے سے ہوا ہے یا دستی بم گھر کے اندر پھینکا گیا، اس بارے میں بم ڈسپوزل سکواڈ شواہد اور معلومات جمع کر کے حتمی طور پر کچھ بتائے گا، فی الحال دھماکے کی نوعیت کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔پولیس حکام نے بتایا ہے کہ متاثرہ گھر خالی تھا، ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت کے لیے تحقیقات جاری ہیں جبکہ دھماکے کی نوعیت جاننے کے لیے بم ڈسپوزل سکواڈ بھی تحقیقات کر رہا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ قریبی ہسپتال میں زخمی ہونے والوں کا علاج کیا جارہا ہے جبکہ مرنے والوں کی لاشیں قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے سپرد کی جائیں گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کراچی، سندھ حکومت کا گھوٹکی میں خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کا نوٹس، مکمل تحقیقات کا حکم
کراچی:حکومت سندھ نے ضلع گھوٹکی میں ایک خاتون رانی بھاگڑی اور ان کی فیملی کے ساتھ مبینہ زیادتی، بلیک میلنگ اور جبری مذہب تبدیلی کے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
ترجمان سندھ حکومت سکھدیو ہیمنانی نے اپنے بیان میں واقعے کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات معاشرتی اور اخلاقی اقدار کی کھلی خلاف ورزی ہیں اور کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاتون کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی مکمل اور شفاف تحقیقات کے لیے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، جبکہ ایس ایس پی گھوٹکی سے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔
سکھدیو ہیمنانی کا کہنا تھا کہ قانون شکنی، جبر یا مذہبی آزادی میں مداخلت کے کسی بھی واقعے پر سخت ترین کارروائی کی جائے گی اور ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔