کوئٹہ میں دھماکے سے 2 بھائی شہید، 7 زخمی ہوگئے
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
پولیس کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی منگلا میں بم دھماکا ہوا ہے، دھماکا قبائلی راہنما عبدالسلام بازنی پر ہوا ہے، دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ شہدا اور زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے دارالحکومت میں دھماکے سے 2 افراد شہید،7 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی منگلا میں بم دھماکا ہوا ہے، دھماکا قبائلی راہنما عبدالسلام بازنی پر ہوا ہے، دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ شہدا اور زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، شہدا میں قبائلی راہنما عبدالسلام بازئی اور ان کے بھائی عبدالنافع بازئی شامل ہیں۔ دوسری جانب ریسکیو حکام نے بتایا کہ دھماکے کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد جمع کرنا شروع کر دیئے ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ہوا ہے
پڑھیں:
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی زخمی ہوگئے
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی زخمی ہوگئے، پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ پاؤں کے فیشل ٹشو میں معمولی چوٹ کے باعث اُنہیں فوری طور پر میڈیکل ٹیم کے زیرِ نگرانی رکھا گیا ہے۔
شاہین شاہ آفریدی کو پاؤں کے ٹشو میں لگنے والی اس چوٹ کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے میڈیکل ٹیم ان کی حالت کو قریب سے مانیٹر کر رہی ہے جب کہ شاہین کی دستیابی کا حتمی فیصلہ ان کی صحت میں بہتری اور میڈیکل کلیئرنس کے بعد ہی سامنے آئے گا۔
ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ کھلاڑی کی فٹنس اور مکمل بحالی کو ترجیح دی جا رہی ہے۔