Jang News:
2025-06-02@03:25:15 GMT
کوئٹہ میں دھماکا، 2 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
—فائل فوٹو
کوئٹہ کے علاقے نواں کلی کے قریب دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق دھماکا نواں کلی کے علاقے سرہ غڑگئی میں ہوا، فوری طور پر دھماکے کی نوعیت سامنے نہیں آئی ہے۔
قانون نافذ کرنے والے ادارے اور ریسکیو ادارے کے اہلکار جائے دھماکا پر پہنچ گئے ہیں۔
نصیر آباد: فائرنگ سے لیویز اہلکار جاں بحقادھر نصیر آباد کے سوئی بازار میں فائرنگ سے لیویز اہلکار جاں بحق ہو گیا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کوہاٹ: گھر میں دھماکا، 2 افراد جاں بحق
—فائل فوٹوکوہاٹ کے گاؤں زوڑ آخور میں گھر میں دھماکا ہوا ہے جس میں 2 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے مطابق دھماکا بارودی مواد کا لگتا ہے۔
پولیس نے کہا کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ دھماکے کی جگہ کا معائنہ کر رہا ہے۔