جنوبی لبنان، اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک شہری شہید
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
المیادین کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے روئیسات العلم کے مقام سے جبل سدانہ کے علاقے (جو کہ العرقوب کی پہاڑیوں میں واقع ہے) پر فائرنگ کی۔ اس کے علاوہ قابض افواج نے السماقہ کے مقام سے کفرشوبا کے نواحی علاقے کی طرف بھی فائرنگ کی۔ اسلام ٹائمز۔ جنوبی لبنان میں صیہونی فوج کی سرحدی جارحیت میں ایک شہری شہید ہو گیا۔ لبنانی وزارتِ صحت نے اعلان کیا ہے کہ آج بروز ہفتہ علی الصبح، جنوبی لبنان کے علاقے دیر الزہرانی میں ایک گاڑی پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں ایک شخص شہید ہو گیا ہے۔ المیادین کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے روئیسات العلم کے مقام سے جبل سدانہ کے علاقے (جو کہ العرقوب کی پہاڑیوں میں واقع ہے) پر فائرنگ کی۔ اس کے علاوہ قابض افواج نے السماقہ کے مقام سے کفرشوبا کے نواحی علاقے کی طرف بھی فائرنگ کی۔ اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے جنوبی لبنان، وادی بقاع اور بیروت کے جنوبی نواحی علاقوں میں مسلسل خلاف ورزیاں جاری ہیں، جو کہ 27 نومبر 2024ء کو طے پانے والے فائر بندی معاہدے کی صریح خلاف ورزی ہے۔ گزشتہ روز، حزب اللہ کی رابطہ و ہم آہنگی یونٹ کے سربراہ، وفیق صفا نے لبنان میں اقوامِ متحدہ کی خصوصی رابطہ کار جینین پلاسخارت سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں "بلیو لائن" (سرحدی حد بندی) کے ساتھ تازہ ترین صورتحال، اسرائیل کے بار بار ہونے والے حملوں، ممکنہ کشیدگی کے خطرات، اور علاقائی استحکام کے تحفظ کے لیے اقوامِ متحدہ کی قرارداد کی پابندی کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے مقام سے فائرنگ کی
پڑھیں:
اسرائیلی حملے، 24 گھنٹے میں مزید 5 فلسطینی شہید
غزہ میں اسرائیل کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں تسلسل کے ساتھ جاری ہیں۔ 24 گھنٹوں کے دوران حملوں میں مزید 5 فلسطینی شہید کردیے۔
محکمہ صحت غزہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں میں اب تک 226 فلسطینی شہید اور 594 زخمی ہوچکے ہیں۔
حکام کے مطابق غزہ میں ملبے سے مزید 17 فلسطینیوں کی لاشیں ملی ہیں، یوں اب تک ملنے والی لاشوں کی تعداد 499 ہوچکی ہے۔
غزہ حکام کے مطابق ملبے سے لاشیں ملنے کے بعد اسرائیلی حملوں سے شہید ہونے والوں کی تعداد 68 ہزار 858 ہوگئی ہے۔