تحریک انصاف سابق ایم پی اے کے گھر مسلح افراد کی فائرنگ،اہل خانہ محفوظ رہے
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
فرحت شاہ : خیبرپختونخوا کے شہر نوشہرہ میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال نے خطرے کی گھنٹی بجا دی, گزشتہ رات پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کی رہنما اور سابق ایم پی اے سونیا فلک نیاز کے گھر پر مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔
خوش قسمتی سے سونیا فلک نیاز اور ان کے اہل خانہ محفوظ رہے تاہم گھر کو شدید نقصان پہنچا۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی، شواہد اکھٹے کیے گئے جبکہ تفتیش کا عمل جاری ہے۔
سوراب میں دہشت گردوں کا بینک اوررہائش گاہوں پر حملے؛ اے ڈی سی ریونیو شہید
واقعے کے بعد سیاسی حلقوں اور شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ نوشہرہ میں جرائم میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، حکومت فوری ایکشن لے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔
ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔
انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔