سکھر: کچے کے علاقے سدوجا میں آپریشن، 2 مغوی بازیاب
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
—فائل فوٹو
پولیس نے سکھر میں کچے کے علاقے سدوجا میں آپریشن کر کے 2 مغویوں کو بازیاب کروا لیا۔
پولیس کے مطابق بازیاب کرائے گئے افراد کو 27 اور 28 مئی کی درمیانی شب اغواء کیا گیا تھا۔
پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی۔
پولیس کا کہنا تھا کہ جوابی فائرنگ سے ڈاکو مغویوں کو چھوڑ کر فرار ہو گئے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
جھنگ: ضمانت کے باوجود گرفتار شہری بذریعہ بیلف بازیاب کروا کر آزاد کر دیا گیا
—فائل فوٹولاہور ہائی کورٹ نے ضمانت کے باوجود شہری کو گرفتار کرنے پر اظہارِ برہمی کیا ہے۔
عدالتِ عالیہ نے بیلف کے ذریعے شہری کو بازیاب کروا کے آزاد کر دیا اور ڈی پی او جھنگ کو پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔
یہ بھی پڑھیے ٹیپو سلطان تھانے پر مجسٹریٹ کا چھاپہ، 3 شہری بازیابعدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ عدالتی احکامات تسلیم نہ کرنے والے اہلکار کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
دورانِ سماعت تھانہ سٹی شورکوٹ سے آواب نامی شہری کو بازیاب کروا کر عدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالتی بیلف نے بتایا کہ شہری کے خلاف لڑائی جھگڑے کا مقدمہ درج تھا، جس کو لاہور ہائی کورٹ نے ضمانت پر رہاکیا تھا، ضمانت کے باوجود شہری کو دوبارہ گرفتار کر کے حبسِ بے جا میں رکھا گیا تھا۔