چمن: مسجد میں فائرنگ، جے یو آئی کے رہنما مولاناحافظ گل شدید زخمی
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
چمن میں جے یو آئی کے صوبائی رہنما مولانا حافظ گل حملے میں شدید زخمی ہوگئے۔
لیویز حکام کے مطابق جے یو آئی کے صوبائی رہنما مولاناحافظ گل پر حملہ محمودآباد میں واقع مسجد میں کیا گیا۔
لیویز حکام کے مطابق مولانا حافظ گل ظہرکی اذان دے رہےتھےکہ اس دوران ملزمان نے مسجد میں گھس کرفائرنگ کی۔
مولانا حافظ گل کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
نوکری سے نکالنے پر ملازم نے بریانی سینٹر کے مالک پر فائرنگ کردی
کراچی:شرافی گوٹھ میں نوکری سے نکالنے پر فائرنگ کرکے بریانی سینٹر کے مالک کو زخمی کردیا۔
ایس ایچ او شرافی گوٹھ نے بتایا کہ لانڈھی دلدار ہوٹل لانڈھی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا، زخمی کی شناخت 31 سالہ یاسر ولد خواجہ محمد سے ہوئی جسے طبی امداد کیلئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
ایس ایچ او شرافی گوٹھ قمر عباس نے بتایا کہ زخمی یاسر بریانی سینٹر کا مالک ہے، اس نے کئی روز قبل اپنے ملازم کو نوکری سے نکال دیا تھا۔
زخمی نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کے سابقہ ملازم نے فائرنگ کرکے زخمی کیا ہے۔ واقعہ کے بعد ملزم فرار ہوگیا، پولیس اس واقعہ کی مزید تفتیش کررہی ہے۔