کاہنہ میں10 سالہ بچے سے بدفعلی کرنے والاملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 23rd, July 2025 GMT
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء)کاہنہ چوکی لکھوکی پولیس نے 10 سالہ بچے سے بدفعلی کے واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ۔
(جاری ہے)
ترجمان پولیس کے مطابق کاہنہ چوکی لکھوکی پولیس نے ملزم کو ہیومن انٹیلی سے دھلوکی گائوں سے گرفتار کیا،ملزم نے 10 سالہ بچے کو ورغلا کر کھیتوں میں لے جا کر بدفعلی کی،متاثرہ بچے کے شور کرنے پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھا۔ایس پی ماڈل ٹان اخلاق اللہ تارڑ نے ملزم کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دی تھی۔ ترجمان پولیس کے مطابق ملزم حسن کیخلاف مقدمہ درج کر کے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
کراچی: سی ویو پر خطرناک ڈرفٹنگ کرنے والا شخص گرفتار، گاڑی ضبط
کراچی میں پولیس نے خطرناک ڈرفنٹنگ کرنےوالے شخص کو گرفتارکر کے اس کی گاڑی قبضے میں لے لی۔
رپورٹ کے مطابق ساوتھ زون پولیس کا کار ڈرفٹنگ کے خلاف مسلسل کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے، ساحل پولیس نے خطرناک ڈرفنٹنگ کرنےوالے2 افراد کو گرفتار کر کے ان کی گاڑیوں کو قبضے میں لے لیں۔
ساحل تھانہ کی حدود ڈیفنس فیز VIII عبد الستار ایدھی روڈ پر خطرناک ڈرفٹنگ کرنے والے جہانزیب کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کی گزشتہ دونوں عمار ٹاور کے قریب تیز رفتاری اور خطرناک اسٹنٹس کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔