data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

آئندہ سال حج 2026 کے لیے اب تک 2 لاکھ پاکستانی شہری رجسٹریشن کرا چکے ہیں۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق حج 2026 کے لیے لازمی رجسٹریشن کا کل آخری دن ہے، اور خواہش مند افراد گھر بیٹھے آن لائن بھی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔

ترجمان نے واضح کیا کہ رجسٹریشن کے لیے کسی قسم کی فیس ادا نہیں کرنا ہوگی۔ صرف وہی افراد حج 2026 کے لیے اہل سمجھے جائیں گے جنہوں نے بروقت رجسٹریشن مکمل کی ہو۔

انہوں نے مزید بتایا کہ رجسٹریشن کے بعد درخواست گزار سرکاری یا نجی حج اسکیم کا انتخاب کر سکیں گے، جبکہ حج کے اخراجات اور دیگر شرائط و ضوابط حج پالیسی کے تحت بعد میں جاری کیے جائیں گے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ رجسٹریشن سعودی حکومت کی ہدایات پر کی جا رہی ہے، مکمل اعداد و شمار سعودی حکام کو فراہم کیے جائیں گے، جس کی بنیاد پر پاکستان کے لیے حج کوٹہ مختص کیا جائے گا۔

حج 2026 کے لیے رجسٹریشن کروانے کے لیے یہاں کلک کریں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: حج 2026 کے لیے

پڑھیں:

القرآن

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250917-01-1

متعلقہ مضامین

  • جونا مارکیٹ و کھجور بازار میں سیوریج مسائل حل کیے جائیں گے
  • 29 لاکھ پاکستانیوں کا بیرون ملک منتقل ہونا ترقی کی دعویدار حکومت کیلئے لمحہ فکریہ ہے، کاشف سعید شیخ
  • ایم ڈی کیٹ 2025ء کے لیے 1 لاکھ 40 ہزار امیدواروں کی رجسٹریشن
  • ایم ڈی کیٹ 2025ء: 1 لاکھ 40 ہزار سے زائد امیدواروں کی رجسٹریشن
  • ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 88 ہزار 600 روپے برقرار
  • اوورسیز پاکستانیوں کیلئے تین استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمدی کر سکتے ہیں
  • دبئی:پاکستانیوں کیلئے ترسیلات زرآسان،بوٹم اورجنگل بے میں اشتراک
  • فرانس کے نیشنل نیچرل ہسٹری میوزیم سے 6 لاکھ یورو مالیت کا سونا چوری
  • سندھ حکومت کا کسانوں کیلئے معاونتی پیکج تیار، اعلان آئندہ ہفتے ہوگا
  • القرآن