حج 2026 کے لیے 2 لاکھ پاکستانیوں نے رجسٹریشن کرالی
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: حج 2026 کے لیے پاکستان بھر سے اب تک 2 لاکھ عازمینِ حج نے اپنی رجسٹریشن مکمل کرالی ہے۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق ترجمان وزارت مذہبی امور کاکہنا ہےکہ رجسٹریشن کے عمل کے دوران کوئی فیس وصول نہیں کی گئی، یہ عمل مکمل طور پر بلا معاوضہ تھا، حج 2026 کے لیے قبل از وقت رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی ہے تاکہ سعودی حکومت کو بروقت اعداد و شمار فراہم کیے جا سکیں۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ صرف وہ افراد جو مقررہ وقت میں رجسٹریشن کرائیں گے، حج 2026 کے اہل تصور کیے جائیں گے۔ رجسٹریشن مکمل کرنے والے درخواست گزار بعد ازاں سرکاری یا نجی حج اسکیم میں سے کسی ایک کا انتخاب کر سکیں گے۔ اخراجات، شرائط و ضوابط اور دیگر تفصیلات آئندہ جاری کی جانے والی حج پالیسی کے مطابق طے ہوں گی۔
حج رجسٹریشن کا یہ عمل سعودی حکومت کی ہدایات کے تحت انجام دیا جا رہا ہے، جس کے مطابق ہر ملک کو اپنے ممکنہ عازمین کی قبل از وقت فہرست فراہم کرنا لازم ہے، پاکستان کی طرف سے رجسٹریشن مکمل ہونے کے بعد سعودی حکومت کو اعداد و شمار مہیا کیے جائیں گے اور انہی کی بنیاد پر پاکستان کے لیے حج کوٹہ مختص کیا جائے گا۔
وزارت مذہبی امور نے تمام خواہش مند شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ آج کے دن کے اندر اندر اپنی رجسٹریشن مکمل کریں تاکہ حج 2026 کے بابرکت سفر میں شرکت یقینی بنائی جا سکے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: حج 2026 کے کے لیے
پڑھیں:
سویڈن نے پاکستانیوں کیلیے ویزا سروس بحال کردی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (اے پی پی) ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے پیر کو جاری بیان کے مطابق 2 جولائی کو اسٹاک ہوم میں پاکستان اور سویڈن کی وزارت خارجہ کے درمیان ہونے والے دوطرفہ سیاسی مشاورت کے بعد سویڈن کی حکومت نے اسلام آباد میں ویزا سروسز دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اس سے پاکستانیوں کو مختصر قیام کیلیے سویڈن جانے کی سہولت ملے گی۔ اور 7 جولائی 2025 سے موثر پاکستانی شہری 90 دن تک کے سویڈن کے دوروں کے لیے پاکستان سے شینگن ویزا کیلیے درخواست دے سکتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان اس مثبت پیش رفت کا خیرمقدم کرتا ہے جو دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کی عکاسی کرتا ہے۔