Express News:
2025-12-04@19:28:04 GMT

دنیا کا مہنگا ترین پنیر، قیمت جان کر دنگ رہ جائیں گے

اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT

اسپن میں کیبرالس پنیر کو ایک ریسٹورانٹ نے نیلامی میں 42 ہزار 232 ڈالر میں خرید کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

اینجل ڈیاز ہیریرو چیز فیکٹری کا بنایا گیا یہ پنیر ریگولیٹری کونسل ڈی او پی کیبرالس نے فروخت کیا اور ایل لیگر ڈی کولوٹو نامی ریسٹورانٹ نے خریدا۔

گینیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے اس پنیر کو نیلام میں فروخت ہونے والا سب سے مہنگا پنیر قرار دیا۔

گائے کے دودھ سے بنائے گئے اس پنیر کا وزن 2.

26 کلو ہے اور اس کو 10 ماہ تک سطح سمندر سے تقریباً 5000 فٹ کی بلندی لاس مازوس کے غار میں رکھا گیا ہے۔

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پنجاب میں حنوط شدہ پرندوں کی فروخت، جنگلی حیات کے کارکنوں کا تشویش کا اظہار

پنجاب کی موٹرویز پر واقع متعدد ٹک شاپس میں حنوط شدہ شاہین، عقاب اور دیگر شکاری پرندے فروخت کئے جانے پر جنگلی حیات کے تحفظ کے کارکنوں نے شدید تشویش کا اظہارکیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے یہ پرندے صوبائی وائلڈ لائف قوانین کے تحت محفوظ اور کئی اقسام معدومی کے خطرے سے دوچار ہیں، اس کے باوجود سرکاری سروس ایریاز میں ان کی نمائش اور خرید و فروخت جاری ہے۔

ڈاکٹر کامران عابد (جو پنجاب ہاکنگ کلب سے وابستہ ایک فیلکنر اور شکاری پرندوں کے تحفظ کے ماہر ہیں) انہوں نے بتایا کہ کسی بھی جنگلی جانور/ پرندے کو حنوط کرنے کے لیے اس کا مرنا ضروری ہوتا ہے، جس کا سیدھا مطلب یہ ہے کہ نایاب شکاری پرندوں کو منظم انداز میں مار کر ان کی تجارت کی جا رہی ہے۔ مبینہ طور پر یہ سلسلہ نہ صرف وسیع پیمانے پر جنگلی حیات کے نقصان کا باعث بن رہا ہے بلکہ پورے ماحولیاتی نظام کے توازن کو بھی خطرے میں ڈال رہا ہے، کیونکہ شکاری پرندے چوہوں، سانپوں اور دیگر انواع کی آبادی کو قابو میں رکھنے میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے وزیراعلی پنجاب ،پنجاب کی سینئروزیر مریم اورنگزیب اور وائلڈلائف رینجرز پنجاب سے مطالبہ کیا ہے اس کی تحقیقات کروائی جائیں کہ ان  حنوط شدہ  پرندوں کی سپلائی کون کر رہا ہے اور موٹروے سروس ایریاز میں کھلے عام یہ کاروبار کیسے جاری ہے۔ متعلقہ حلقوں کے مطابق یہ صورتحال نہ صرف قانون کی خلاف ورزی ہے بلکہ متعلقہ اداروں کی غفلت کا بھی پتہ دیتی ہے۔

اس معاملے پر فوری اقدامات کی درخواست کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا ہے کہ موٹرویز پر موجود تمام دکانوں سے بھرے ہوئے شکاری پرندوں کی ضبطی کے لیے ہنگامی کارروائی کی جائے، سپلائرز اور شکار میں ملوث عناصر کی نشاندہی کے لیے اعلیٰ سطحی تحقیقات شروع کی جائیں اور دکان داروں سمیت تمام ذمہ دار افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

پنجاب وائلڈلائف حکام کے مطابق جس طرح زندہ جنگلی جانوروں اورپرندوں کو رکھنے کے لئے لائسنس ضروری ہے اسی طرح حنوط شدہ جنگلی جانوروں اورپرندوں کی خرید وفروخت کے لئے لائسنس لینا ضروری ہے۔ اس کے علاوہ دکاندار کو یہ ریکارڈ بھی فراہم کرنا ہوگا کہ اس نے حنوط کیا ہوا جانور،پرندہ کس سے خریداتھا۔ غیرقانونی طور پر ایسا کاروبارکرنیوالوں کیخلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ٹک ٹاک ویڈیوز بنانا مہنگا پڑ گیا،  لاہور کے تین پولیس اہلکار برطرف
  • امریکا: پالتو کتے نے دنیا کی سب سے لمبی زبان کا ریکارڈ بنا دیا
  • ’خاندانی نام برائے فروخت‘: کوریا میں ہر دوسرا شخص کم، لی یا پارک کیوں ہوتا ہے
  • ملک میں صحت اور تعلیم کے شعبے کی سروسز مزید مہنگی
  • حکومت و فوج کیخلاف اور کالعدم تنظیم کے حق میں سوشل میڈیا پوسٹس کرنا پولیس اہلکار کو مہنگا پڑ گیا
  • گنیز ورلڈ ریکارڈز: محمد شاہ زیب دنیا کے کم عمر ترین پاکستانی یونیورسٹی چانسلر بن گئے
  • نومبرمیں4.41لاکھ ٹن سیمنٹ فروخت ہوا،اے پی سی ایم اے
  • پنجاب میں حنوط شدہ پرندوں کی فروخت، جنگلی حیات کے کارکنوں کا تشویش کا اظہار
  • تھانہ عزیزآباد، عمیر عرف ببلو اور جنید کا گٹکا ماوا کھلے عام فروخت
  • 2024 ء: عالمی سطح پر اسلحے کی فروخت میں اضافہ