چمن: جے یو آئی رہنما مولانا حافظ گل حملے میں زخمی
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
—فائل فوٹو
چمن میں جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے صوبائی رہنما مولانا حافظ گل حملے میں زخمی ہو گئے۔
لیویز حکام کے مطابق مولانا حافظ گل پر حملہ چمن کے علاقے محمود آباد میں واقع مسجد میں کیا گیا۔
لیویز حکام کا کہنا ہے کہ مولانا حافظ گل کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو چمن منتقل کر دیا ہے۔
خضدار جمعیت علماء اسلام کے صوبائی رہنماء وڈیرہ.
ڈی ایچ کیو کے ایم ایس ڈاکٹر رشید ناصر کے مطابق مولاناحافظ گل کی حالت تشویشناک ہے۔ ابتدائی علاج کے بعد انہیں کوئٹہ منتقل کیا جائے گا۔
چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل و رہنما جے یو آئی مولانا امان اللّٰہ کے مطابق ملزمان نے مسجد میں گھس کر فائرنگ کی۔
انہوں نے بتایا ہے کہ مولانا حافظ گل اذانِ ظہر دے رہے تھے کہ مسلح افراد نے پیچھے سے وار کیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: جے یو ا ئی
پڑھیں:
کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
کراچی:شہر قائد میں فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ ، شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے راشد منہاس روڈ سہراب گوٹھ پل کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔
زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان ایس یس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل عمران خان کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت شعیب ولد احسان کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام رضی الدین ولد سمیع الدین بتایا۔
گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔
ملزمان سے ملنے والی موٹرسائیکل 21 جولائی 2026 کو شاہراہ پاکستان سے شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی ۔