جماعت اسلامی نے برطانیہ سے غزہ میں جنگ بندی کروانے کا مطالبہ کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے ملاقات میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بھارت کی جانب سے آبی جارحیت کی صورت میں پاکستان اپنے دفاع کا حق استعمال کر سکتا ہے، برطانیہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کروانے میں کردار ادا کرے۔ اسلام ٹائمز۔ امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بھارت کی جانب سے آبی جارحیت کی صورت میں پاکستان اپنے دفاع کا حق استعمال کر سکتا ہے۔ ملاقات میں امیرِ جماعتِ اسلامی نے غزہ میں فوری جنگ بندی اور انسانی امداد کی فراہمی کا مطالبہ بھی کیا۔ ملاقات میں مسئلہ کشمیر کے اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق منصفانہ حل پر زور بھی دیا گیا۔ امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کو پاک، افغان تعلقات کی اہمیت اور ملکی سیاسی و اقتصادی مسائل پر پارٹی پالیسی سے بھی آگاہ کیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: حافظ نعیم الرحمان
پڑھیں:
وزیراعظم سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات ، جنوبی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات، تجارتی مذاکرات اور عالمی سطح پرتعاون پرگفتگو کی۔ وزیراعظم نے کنگ چارلس سوئم اور وزیراعظم کیئر اسٹارمر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور برطانوی حکومت کی جانب سے پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی کے حالیہ فیصلے کا خیرمقدم کیا۔
مون سون بارشیں, پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان حالیہ تعاون کی مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں برطانیہ کے ساتھ تعاون کو اہم قرار دیا۔ اس کے علاوہ جنوبی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کی موجودہ علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جہاں وزیراعظم نے پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لیے برطانیہ کے کردار کو سراہتے ہوئے باہمی مذاکرات کی آمادگی کا اعادہ کیا۔
معروف برطانوی گلوکار انتقال کر گئے
شہباز شریف نے کہا کہ وہ اس سال کے اواخر میں برطانیہ کی قیادت کے ساتھ اپنی ملاقات کے منتظر ہیں، اس مثبت پیشرفت سے برطانوی پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مشکلات کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کے درمیان تبادلے کو بڑھانے میں بھی مدد ملے گی جبکہ انہوں نے اس سلسلے میں ہائی کمشنر کے مثبت کردار کو خاص طور پر سراہا۔
برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے وزیراعظم کے وژن اور حکومت کی معاشی کارکردگی کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے اپنی کوششوں کا اعادہ کیا۔
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفانی بارش، نشیبی علاقے زیر آب
برطانوی ہائی کمشنر نے اپنے حالیہ دورہ لندن کے دوران پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات بڑھانے پروسیع مشاورت کی تفصیلات بھی فراہم کیں جبکہ دونوں جانب سے علاقائی امن و استحکام کے حوالے سے تعاون جاری رکھنے پراتفاق کیا گیا۔