2025-07-23@17:13:10 GMT
تلاش کی گنتی: 26
«موٹر سائیکل چوری کی»:
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جولائی ۔2025 )لاہور میں سال 2025 کے 6 ماہ کے دوران 6 ہزار سے زائد موٹر سائیکل چوری اور چھیننے کی وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں، اعداد و شمار کے مطابق موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں 36 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے رپورٹ کے مطابق گزشتہ 2 سال کے اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ 2024 کے ابتدائی 6 ماہ کے دوران موٹرسائیکل چوری کی 9 ہزار 766 وارداتیں ہوئی تھیں، جب کہ 2023 میں موٹر سائیکل چوری کی 14 ہزار 989 وارداتوں رپورٹ ہوئی تھیں.(جاری ہے) ان اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے ابتدائی 6 ماہ میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں 36 فیصد کمی آئی ہے،...
کراچی کے فریئر ہال کے سامنے موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں بڑھ گئیں۔ چوریاں روکنے میں ناکامی پر پولیس نے کمشنر میونسپل کارپوریشن کو سیکیورٹی اقدامات کے لیے خط لکھ دیا۔پولیس کی جانب سے میونسپل کمشنر کو لکھے خط میں کہا گیا کہ فریئر ہال کے علاقے میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتیں ہو رہی ہیں، فریئر ہال میں قائم پتھارے اور اسٹال غیر قانونی ہیں، وہاں سی سی ٹی وی کیمرے بھی نہیں ہیں۔خط کے متن میں کہا گیا کہ موٹر سائیکل چوری رکوانے کے لیے باقاعدہ پارکنگ ایریا قائم کیا جائے، فریئر ہال کے پارکنگ ایریا میں سٹی وارڈن کی تعیناتی یقینی بنائی جائے۔
لاہور: گلشن راوی کے علاقے میں چور انوکھی واردات کرتے ہوئے پرانی موٹر سائیکل چھوڑ کر نئی لے اڑے، جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔ سیف سٹی کیمروں میں نئی موٹرسائیکل چوری کرتے ویڈیو سامنے آگئی، جس پر ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ گلشن راوی سے موٹر سائیکل چوری ہونے پر متاثرہ شہری نے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر کال کی۔ کال موصول ہوتے ہی ورچوئل پیٹرولنگ آفیسر نے کیمروں سے ٹریسنگ شروع کی۔ کیمروں میں دو موٹر سائیکل سوار ملزمان کو پارکنگ میں لاک توڑ کر بائیک چراتے ہوئے دیکھا گیا۔ چور اپنی پہلے سے چوری شدہ بائیک وہیں چھوڑ گئے اور شہری کی نئی بائیک لے گئے۔ ترجمان سیف سٹی کے مطابق سیف سٹی کی...
سٹی42: گلشن راوی میں چوری کی انوکھی واردات سامنے آئی جہاں چور پرانی موٹرسائیکل چھوڑ کر شہری کی نئی موٹرسائیکل لے اڑے۔ ترجمان سیف سٹی کے مطابق گلشن راوی سے موٹر سائیکل چوری کی اطلاع شہری کی جانب سے 15 پر کال کے ذریعے دی گئی۔ اطلاع ملتے ہی ورچوئل پٹرولنگ آفیسر نے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کی۔ کیمروں کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو موٹرسائیکل سوار چور موقع پر پہنچے اور لاک توڑ کر شہری کی نئی بائیک چرا لی جبکہ اپنی پرانی (ممکنہ طور پر پہلے سے چوری شدہ) موٹرسائیکل وہیں چھوڑ گئے۔ ایران اور اسرائیل کو ایک معاہدہ کرنا چاہیے اور وہ کرینگے؛ ڈونلڈ ٹرمپ ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر میں جرائم کی لہر، ایک ہی دن میں ڈکیتی کی 15 وارداتیں، پولیس پر بے عملی اور سرپرستی کا الزام ، سکھر میں ایک حیران کن طور پر گزشتہ 24 گھنٹوں کے اندر موٹر سائیکل اور گاڑی چوری کی 15 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ شہریوں نے امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے، جبکہ جماعت اسلامی جمعیت علما اسلام، سکھر اسمال ٹریڈرز سمیت سیاسی سماجی تجارتی تنظیموں کی جانب سے بے امنی کیخلاف باضابطہ تحریک چلانے کا اعلان کیا جارہا ہے، کیونکہ پولیس اسٹریٹ کرائم کی بڑھتی ہوئی لہر کو روکنے میں ناکام ھے یا تیار نہیں۔ تشویشناک الزامات بھی سامنے آئے ہیں، جن میں دعویٰ کیا گیا...
کراچی: نیوکراچی کے علاقے میں نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے موٹرسائیکل مکینک کا قتل ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا نتیجہ نکلا جب کہ رواں سال لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر قتل کیے جانے والے شہریوں کی تعداد 48 ہو گئی۔ پولیس کے مطابق پیرکوبلال کالونی تھانے کے علاقے نیوکراچی سیکٹرفائیوایل میں موٹر سائیکل پرسوار2ملزمان نےاندھا دھند فائرنگ کرکے موٹرسائیکل سوار30سالہ محمد ناصرولد سرورکوقتل کردیا تھا اورموقع پرسے فرارہوگئے تھے۔ مقتول محمد ناصر 3 بچوں کا باپ اور موٹرسائیکل مکینک تھا، جس کے قتل کا واقعہ دراصل ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت کا نتیجہ نکلا۔ مقتول محمد ناصر اپنی دکان بند کرنے کے بعد گھرجا رہا تھا کہ موٹرسائیکل سوار 2 نامعلوم مسلح ملزمان...
ملزمان کے فرار ہونے پر محمد ناصر نے ان کا اپنی موٹر سائیکل پر تعاقب شروع کر دیا، جس پر ملزمان نے اس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی اور محمد ناصر جسم پر 4 گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے موٹرسائیکل مکینک کا قتل ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا نتیجہ نکلا، جبکہ رواں سال لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر قتل کیے جانے والے شہریوں کی تعداد 48 ہو گئی۔ پولیس کے مطابق بلال کالونی تھانے کے علاقے نیو کراچی سیکٹر فائیو ایل میں موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کرکے موٹرسائیکل سوار 30 سالہ محمد کو قتل کر دیا تھا اور موقع پر سے فرار...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)روزنامہ جسارت کراچی کے سینئر کمپیوٹر آپریٹر بخت زیب مشوانی کی موٹرسائیکل الاآصف اسکوائر کے قریب سے چوری ہو گئی ۔تفصیلات کے مطابق بخت زیب مشوانی کے والد جہان زیب خان جمعہ کی شب تھانہ سچل کی حدود میں الاآصف اسکوائر کے قریب قائم مویشی منڈی بکرا خریدنے کی غرض سے گئے تھے ،الاآصف اسکوائر کے قریب جھونپڑ پٹی کے نزدیک موٹرسائیکل نمبر KMD:7092 ماڈل 2018ہنڈا سی ڈی 70سیاہ کلر چوری کرلی گئی۔جس کی اطلاع متعلقہ تھانے میںکردی گئی ہے۔
کراچی: سپر ہائی وے دمبا گوٹھ کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثے میں کنٹینر لدے ٹریلر کی موٹرسائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں دو خواتین جاں بحق، جبکہ دو بچوں سمیت تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔ جائے حادثہ پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے، جب کہ امدادی کارکنوں نے لاشیں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا۔ ایدھی حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی موٹرسائیکل پر ایک ہی خاندان کے 5 افراد سوار تھے، جن میں میاں، بیوی، سالی اور دو کم سن بچے شامل تھے۔ مزید پڑھیں: کراچی ٹریفک حادثے میں باپ شیرخوار بیٹے سمیت جاں بحق اہلیہ شدید زخمی جاں بحق خواتین کی شناخت 35 سالہ رحمت بی بی اور 30 سالہ تبسم...
رائیونڈ سے ممبر صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) احمر بھٹی نے حلقے میں ساڑھے 7 ہزار روپے کی موٹر سائیکل چوری ہونے پر پنجاب اسمبلی میں تحریک التویٰ جمع کرا دی۔ احمر بھٹی نے تھریک التویٰ کی درخواست میں لکھا ہے کہ ان کے حلقے پی پی 165، تھانہ سٹی رائیونڈ لاہور کی حدود میں موٹر سائیکل و کار چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے جس پر پولیس خاموش تماشائی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد، موٹر سائیکل چوری میں ملوث گینگ کے 2 رکن گرفتار انہوں نے لکھا کہ ایسی ہی چوری کی واردات 22 مارچ کو ریلوے کالونی اسپتال والی گلی میں ہوئی جس میں چور سید ظفر عباس نامی شہری کی موٹر سائیکل اٹھاکر...
کراچی: عیدگاہ پولیس نے گارڈن تھانے کے پولیس اہلکار کو گرفتار کر کے گزشتہ سال چوری کی گئی موٹر سائیکل برآمد کرلی ، پولیس نے رمضان کے آخری عشرے میں کولڈ ڈرنک ڈپو میں ڈکیتی اور خاتون کے موبائل فون چوری میں ملوث 2 ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق عیدگاہ پولیس نے دوران گشت موٹر سائیکل سوار پولیس اہلکار مدثر کے قبضے سے چوری کی گئی 125 موٹر سائیکل برآمد کر کے گرفتار کرلیا ، ایس ایچ او عیدگاہ شعور بنگش نے بتایا کہ مسروقہ موٹر سائیکل گزشتہ سال ستمبر میں عیدگاہ تھانے کی حدود سے چوری کی گئی جس کا مقدمہ بھی درج ہے جبکہ گرفتار پولیس اہلکار گارڈن تھانے میں تعینات اور...
واردات سے پہلے چور نے ڈیوٹی افسر اور دیگر اہلکاروں سے رپورٹ کرانے کے بہانے سلام دعا بھی کی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں تھانے کے باہر سے شہری کی موٹر سائیکل چوری ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں موٹرسائیکلوں کی چوری اور چھیننے کی وارداتوں میں روز بروز اضافہ ہونے لگا، اب تو تھانے بھی محفوظ نہیں۔ ضلع کورنگی کے الفلاح تھانے میں ملاقات کیلئے آنے والا شہری اپنی قیمتی موٹر سائیکل سے محروم ہوگیا۔ پولیس افسر سے ملنے آئے شہری کی موٹر سائیکل تھانے کے گیٹ سے چوری ہوگئی۔ واردات سے پہلے چور نے ڈیوٹی افسر اور دیگر اہلکاروں سے رپورٹ کرانے کے بہانے سلام دعا بھی کی۔ ایس ایچ او الفلاح راؤ عمیر کے مطابق شاہ...
راولپنڈی میں لائسنس بنوانے کے دوران ٹریفک پولیس کے دفتر کے باہر سے شہری کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق چیکنگ کے دوران لائسنس نہ ہونے پر سٹی ٹریفک پولیس کا وارڈن موٹر سائیکل سوار کو لائسنس بنوانے کے لیے ٹریفک آفس لیکر گیا تو سڑک پر پارک اسی شہری کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی۔ چوری ہونے والی موٹر سائیکل 2 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی تھی جس پر شہری سخت پریشان ہوگیا۔ تھانہ ریس کورس کو مقدمہ درج کرواتے ہوئے ڈھوک چوہدریاں کے رہائشی ملک نقاش نے بتایا کہ موٹر سائیکل نمبر CXQ58 پر دن دو بجے کے قریب قاسم مارکیٹ کے قریب سے گزر رہا تھا کہ جہانگیر نامی ٹریفک وارڈن نے روکا اور لائسنس...
— فائل فوٹو کراچی کے علاقے مسکن چورنگی کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے نوجوان کو گلشنِ اقبال کے نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔حادثے کا ذمے دار ڈرائیور ڈمپر سمیت فرار ہو گیا۔حادثے میں زخمی ہونے والے نوجوان کی شناخت بختیار کے نام سے ہوئی ہے جو کال سینٹر میں نوکری پر جا رہا تھا کہ حادثے کا شکار ہو گیا۔
فائل فوٹو۔ کراچی کے علاقے کورنگی ویٹا چورنگی پر ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی لاش جناح اسپتال منتقل کردی گئی ہے جبکہ ٹریلر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوا۔تاہم پولیس حکام کے مطابق ٹریلر ڈرائیور کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
کراچی کے علاقے لیاری کلاکوٹ کے تھانے میں موٹرسائیکل چوری کے الزام میں گرفتار ملزم کی مبینہ ہلاکت کے حوالے سے پولیس کا مؤقف سامنے آگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کلاکوٹ پولیس کے ہاتھوں موٹر سائیکل چوری کے الزام میں گرفتار ملزم کی ہلاکت کے حوالے سے ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سٹی عارف عزیز کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سکندر کے لاک اپ میں ہلاک ہونے کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزم نشے کا عادی تھا جو کہ اسپتال میں دوران علاج ہلاک ہوا ہے ، ملزم 12 مارچ کو موٹر سائیکل چوری کے الزام میں گرفتار ہوا تھا جس کا مقدمہ کلاکوٹ تھانے میں درج ہے، ملزم سے چوری شدہ موٹر سائیکل اور...
کراچی: گارڈن نشتر روڈ پر کار چور کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب باغ ہالار نشتر روڈ پر کار چور کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ زخمی اہلکار کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت شیراز علی ولد عزیز خان کے نام سے کی گئی۔ پولیس کے مطابق ملزم نے عزیز بھٹی تھانے کی حدود میں گلشن اقبال سے ایک سیاہ رنگ کی کار چوری کی تھی۔ اس کار کا ٹریکر ایک کمپنی کے ذریعے فعال تھا جس کی مدد سے پولیس کو اطلاع ملی کہ چوری شدہ کار گزری کے راستے گارڈن کی طرف بڑھ رہی ہے، جیسے ہی گارڈن پولیس نے چیکنگ کے...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)بی سیکشن پولیس کی کارروائی، موٹر سائیکل لفٹر گرفتار،دوران گشت کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹر کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزم کی شناخت زوہیب گدی کے نام سے ہوئی، گرفتار ملزم کے قبضے سے موٹر سائیکل کے مختلف پارٹس برآمد ہوئے، گرفتار ملزم اس سے قبل موٹر سائیکل چوری کے مقدمہ کرائم نمبر 13/2024 زیر دفعہ 381-A تعزیرات پاکستان میں ملوث و مطلوب ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزم کا تعلقمنظم موٹر سائیکل لفٹر گروہ سے ہے جو حالیہ دنوں لطیف آباد کے مختلف علاقوں سے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں سرگرم ہیں۔موٹر سائیکل لفٹر گرفتار
لاہور: شہر میں وارداتوں کی ففٹی کرنے والا گینگ بالآخر پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔ ڈولفن اسکواڈ نے اسٹریٹ کریمنلز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے لاہور شہر میں وارداتوں کی ففٹی کرنے والا گینگ گرفتار کرلیا۔ 2رکنی گروہ نے صرف ماڈل ٹاؤن و اقبال ٹاؤن ڈویژن میں مجموعی طور پر 85 وارداتیں کی۔ ترجمان کے مطابق ڈولفن اسکواڈ نے ملزمان کو ریکی و انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔ اس دوران ملزمان کے زیر استعمال موٹر سائیکل بھی چوری کی نکلی، جس کا مقدمہ 334/25 تھانہ جوہر ٹاؤن میں درج ہے۔ ڈولفن ٹیم کو گرفتاری کے وقت ملزمان کی طرف سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ دونوں ملزمان پر منشیات، ڈکیتی، چوری، جھپٹا و دیگر سنگین...
فیصل آباد (آئی این پی)فیصل آبادشہر او رگردونواح میں چوری،ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری، 140سے زا ئد مقامات پر لوٹ مار کرتے ہوئے ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ نے لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا،متعدد شہریوںکو موٹرسائیکلوں سے محروم کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق علی ہائوسنگ کالونی کے قریب شاہ زیب سی25ہزار و فون،افغان آباد کے ایوب شاہد سی3لاکھ،اکبر آباد کے سیل مین احسان اللہ سے ڈیڑھ لاکھ وفون اور سگریٹ چھین کر لے گئے،مدینہ آباد کے محسن رضا کے گھر سے اڑھائی لاکھ کے زیورات و نقدی چوری ملت ٹائون کے محمد علی کے گھر سی4تولے زیورات و نقدی،جمیل ٹائون کے علی ارشد سے ایک لاکھ10ہزار،سیالوی کالونی کے ابرارسی60ہزار و فون،پنوں چوک میں ذیشان کے...
محراب پور (جسارت نیوز) چوری کی واردات، 3 موٹر سائیکل اور دستاویز چوری، نوشہرو فیروز تھانے کی حدود قاسمی آٹو ایکسچینج شاپ کی نقب زنی کے بعد چور 3 موٹر سائیکل بمعہ کاغذات چرا کر لے گئے، دکان مالک عابد سولنگی کے مطابق چور الماری کا تالا توڑ کر گاڑیوں کے اصل کاغذات، بچوں کے ڈومیسائل اور دوسرا قیمتی سامان چرا کر لے گئے، واقعہ پولیس کی نااہلی ہے۔ ایس ایس پی نوشہرو فیروز سینگار ملک چوروں کو پکڑ چوری واپس کرائیں بصورت دیگر تاجر برادری احتجاج کرے گی۔
محراب پور (جسارت نیوز) پی پی رہنما کی موٹر سائیکل اور پولیس کانسٹیبل کے بیٹے کی کیبن سے چوری کی واردات، پولیس نے بھنگ فروش کو گرفتار کر لیا، ٹھارو شاہ تھانے کی حدود میں پی پی رہنما رانا حیات راجپوت کی گھر کے باہر کھڑی موٹر سائیکل چابی چور چرا کر لے گیا، اکری تھانے کی حدود اکری شہر میں پولیس کانسٹیبل فتح محمد شر کے بیٹے ادریس شر کی کیبن سے چور سامان چرا کر لے گئے۔