روزنامہ جسارت کے کارکن بخت زیب مشوانی کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف رپورٹر)روزنامہ جسارت کراچی کے سینئر کمپیوٹر آپریٹر بخت زیب مشوانی کی موٹرسائیکل الاآصف اسکوائر کے قریب سے چوری ہو گئی ۔تفصیلات کے مطابق بخت زیب مشوانی کے والد جہان زیب خان جمعہ کی شب تھانہ سچل کی حدود میں الاآصف اسکوائر کے قریب قائم مویشی منڈی بکرا خریدنے کی غرض سے گئے تھے ،الاآصف اسکوائر کے قریب جھونپڑ پٹی کے نزدیک موٹرسائیکل نمبر KMD:7092 ماڈل 2018ہنڈا سی ڈی 70سیاہ کلر چوری کرلی گئی۔جس کی اطلاع متعلقہ تھانے میںکردی گئی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی میں آج ہلکے زلزلے محسوس کیے گئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ دوپہر 3 بج کر 39 منٹ پر ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 2.2 اور گہرائی 10 کلومیٹر تھی، جبکہ اس کا مرکز ڈی ایچ اے کراچی سے 24 کلومیٹر شمال میں واقع تھا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ شہریوں نے بتایا کہ جھٹکے مختصر دورانیے کے تھے، تاہم کئی علاقوں میں لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔