کراچی، موٹرسائیکل چوری کے مقدمے میں گرفتار ملزم کی دوران حراست ہلاکت پر پولیس کی وضاحت
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
کراچی کے علاقے لیاری کلاکوٹ کے تھانے میں موٹرسائیکل چوری کے الزام میں گرفتار ملزم کی مبینہ ہلاکت کے حوالے سے پولیس کا مؤقف سامنے آگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کلاکوٹ پولیس کے ہاتھوں موٹر سائیکل چوری کے الزام میں گرفتار ملزم کی ہلاکت کے حوالے سے ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سٹی عارف عزیز کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سکندر کے لاک اپ میں ہلاک ہونے کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزم نشے کا عادی تھا جو کہ اسپتال میں دوران علاج ہلاک ہوا ہے ، ملزم 12 مارچ کو موٹر سائیکل چوری کے الزام میں گرفتار ہوا تھا جس کا مقدمہ کلاکوٹ تھانے میں درج ہے، ملزم سے چوری شدہ موٹر سائیکل اور اس کے پارٹس بھی برآمد ہوئے تھے جبکہ واردات کی سی سی ٹی وی بھی موجود ہے۔
انھوں نے بتایا کہ ملزم کو سانس لینے میں دقت ہوئی تھی جسے فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ آکسیجن کی کمی کے باعث ہلاک ہوگیا جبکہ ایم ایل او کی رپورٹ کے مطابق ملزم کی ہلاکت دوران علاج ہوئی ہے۔
عارف عزیز کے مطابق گرفتار ملزم عادی جرائم پیشہ ہے اور وہ اس سے قبل بھی متعدد مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا تاہم وجہ موت کا تعین کرنے کے لیے ملزم کا پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے جس کی رپورٹ آنے پر صورتحال واضح ہوجائیگی۔
ملزم کی ہلاکت کے حوالے سے علاقہ مکینوں کی جانب سے کیے جانے والے احتجاج سے متعلق ایس ایس پی سٹی کا کہنا تھا کہ مظاہرین کو ہلاک ملزم کے حوالے سے پولیس افسران نے تمام آگاہی فراہم کی تھی جس کے بعد وہ منتشر ہوگئے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گرفتار ملزم کے حوالے سے میں گرفتار ملزم کی چوری کے
پڑھیں:
مصطفی عامر قتل کیس؛ مرکزی ملزم ارمغان منی لانڈرنگ کیس میں جیل روانہ
کراچی:انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت نے مصطفی عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کو منی لانڈرنگ کے مقدمے میں جیل بھیج دیا۔
سینٹرل جیل کراچی میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو مصطفی عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کیخلاف منی لانڈرنگ کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں ایف آئی اے نے ملزم کو عدالت میں پیش کردیا۔
تفتیشی افسر اسسٹنٹ ڈائریکٹر شاہد نے بتایا کہ ہم مقدمے کا عبوری چالان لے کر آئے ہیں۔ ہمیں مزید ریمانڈ کی ضرورت نہیں ہے۔ اس موقع پر ایف آئی اے نے عبوری چالان جمع کرادیا جب کہ تفتیشی افسر نے کہا کہ حتمی چالان جلد جمع کرا دیا جائے گا۔
بعد ازاں عدالت نے ملزم کو عداتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
دوسری جانب انسداد دہشت گردی منتظم عدالت میں غیر قانونی کال سینٹر چلانے سے متعلق ایف آئی اے سائبر کرائم نے ارمغان کی ایک اور نئے مقدمے میں ریمانڈ کی این اوسی حاصل کرلی۔ ایف آئی اے افسر کے مطابق متعلقہ عدالت میں ریمانڈ کے لیے پیش کریں گے۔