حج ادائیگی کیلیے سرکاری ونجی بینکوں میں رجسٹریشن مہم ناکام
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ہالا(نمائندہ جسارت)محکمہ مذہبی امور کی جانب سے 2026 کی حج ادائیگی کے لیے سرکاری اور نجی بینکوں میں لوگوں کی رجسٹریشن کی مہم ناکام، ہالا کے سرکاری بینک رجسٹریشن سے لاتعلق، کئی لوگ آن لائن رجسٹریشن سے پریشان، عوام کا بینکوں میں حج رجسٹریشن کے عمل کو یقینی بنانے اور تاریخ میں توسیع کا مطالبہ۔محکمہ مذہبی امور نے 2026 کے حج کی ادائیگی کے لیے سرکاری اور پرائیویٹ بینکوں میں لوگوں کی رجسٹریشن کے لیے تشہیری مہم شروع کر رکھی ہے اور اس کی آخری تاریخ 9 جولائی بروز بدھ مقرر کی گئی تھی تاہم سرکاری نیشنل بینک آف ہالا سمیت دیگر بینکوں نے ایسے عمل سے لاتعلقی کا اظہار کیا جارہاہے نیشنل بینک منیجر ہالہ معراج کا کہنا تھا کہ ہمیں اعلیٰ حکام کی جانب سے ایسی رجسٹریشن کے لیے کوئی احکامات موصول نہیں ہوئے، جس کی وجہ سے عوام حج کے لیے رجسٹریشن کے لیے پریشان اور مایوس ہیں، جب کہ بہت سے لوگ آن لائن رجسٹریشن کے لیے پریشان ہیں انہیں آن لائین رجسٹریشن میں شدید مشکلات کاسامنہ ہے اور کافی لوگوں کی اگر رجسٹریشن ہوئی ہے تو نورپلائی کا میسج آتاہے۔ انہوں نے وزیراعظم پاکستان، صدر مملکت اور وزارت مذہبی امور سے مطالبہ کیا ہے کہ حج رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کرنیکیساتھ حج رجسٹریشن کے عمل کوبہتر طریقے سے یقینی بناکر ایجنٹ مافیا سے بچایاجائے ۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: رجسٹریشن کے لیے بینکوں میں
پڑھیں:
پنجاب میں مساجد کے امام کی رجسٹریشن سے متعلق حکومتی وضاحت سامنے آگئی
لاہور:پنجاب کی حکومت نے صوبے میں مساجد کے امام کی رجسٹریشن سے متعلق زیرگردش خبروں کی تردید کرتے ہوئے وضاحت جاری کردی ہے۔
حکومت پنجاب نے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر جعلی پروپیگنڈا پر حکومت پنجاب نے واضح تردید کی ہے اور حکومت نے آئمہ کرام کی رجسٹریشن کے لیے کوئی قواعد و ضوابط جاری نہیں کیے گئے ہیں۔
صوبائی حکومت نے کہا کہ آئمہ مساجد و علمائے کرام کی رجسٹریشن اور خطبہ جمعہ کے لیے اجازت نامہ بارے جھوٹی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔
حکومت نے وضاحت کی کہ سوشل میڈیا اور واٹس ایپ گروپوں میں چلنے والی خبر حقائق کے منافی اور گمراہ کن ہے لہٰذا عوام الناس اور علمائے کرام ایسے جھوٹے پروپیگنڈے پر توجہ نہ دیں۔