پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے ایک ملازم کو جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر خاتون مسافر کا سامان چوری کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب لاہور سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 305 کراچی میں اتری، پرواز میں سوار ایک خاتون مسافر نے ایئرپورٹ انتظامیہ سے اپنے بیگ کےغائب ہونے کی شکایت کی۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق مشتبہ شخص کی شناخت طارق علی کے نام سے ہوئی ہے، جو پی آئی اے کے انجینیئرنگ ڈیپارٹمنٹ میں ملازم ہے، جب حکام نے اسے حراست میں لینے کی کوشش کی تو ایک مختصر مزاحمت کے بعد اس نے گرفتاری دیدی۔

ایک سینیئر اہلکار نے تصدیق کی کہ کراچی ایئرپورٹ انتظامیہ کی مدد سے خاتون مسافر کا گمشدہ بیگ، جس میں اس کے ذاتی سامان موجود تھے، برآمد کر لیا گیا ہے۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے ملزم کو مزید تفتیش کے لیے ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے حوالے کردیا ہے، ایئرپورٹ حکام کے مطابق طارق علی کا ایئرپورٹ انٹری پاس ضبط کرلیا گیا ہے جو تحقیقات مکمل ہونے تک معطل رہے گا۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے بھی واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے، جبکہ اے ایس ایف کی جانب سے ابتدائی رپورٹ آئندہ چند روز میں جمع کرائی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایئرپورٹ ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس بیگ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی چوری طارق علی کراچی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایئرپورٹ بیگ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی چوری طارق علی کراچی پی آئی اے کے مطابق

پڑھیں:

شکارپور میں گیس چوری پکڑی گئی، غیر قانونی بجلی بنانے والا گروہ رنگے ہاتھوں گرفتار

لاڑکانہ ریجن میں سی جی ٹی او لاڑکانہ، تھیفٹ سیکشن اور ڈسٹری بیوشن شکارپور کی ٹیموں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے شکارپور کے علاقے صدیق ماری سرکلر روڈ پر گیس چوری کرنے والے گروہ کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان کے مطابق چھاپے کے دوران دو ملزمان مہتاب علی سومرو ولد مراد علی سومرو اور اعجاز شاہ کو موقع پر رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔

دونوں افراد غیر قانونی طریقے سے سروس والوو کے نیچے رائزر پیس سے براہِ راست گیس حاصل کر کے 15 کلو واٹ کا جنریٹر چلا رہے تھے، جس کے ذریعے دکانوں اور گھروں کو کمرشل بنیادوں پر بجلی فراہم کی جا رہی تھی۔

تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ ملزمان نے گیس کو دو پلاسٹک کے غباروں میں بھی ذخیرہ کر رکھا تھا تاکہ رات کے وقت گیس پروفائلنگ کے دوران بھی جنریٹر کو گیس کی سپلائی جاری رکھی جا سکے۔ کارروائی میں معلوم ہوا کہ مجموعی کنیکٹڈ لوڈ 188 کیوبک فٹ فی گھنٹہ تھا۔

حکام کے مطابق، ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور ان سے واجب الادا گیس چوری کے دعوے بھی کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • شکارپور میں گیس چوری پکڑی گئی، غیر قانونی بجلی بنانے والا گروہ رنگے ہاتھوں گرفتار
  • لاہور؛ لاکھوں مالیت کے سامان کی خرد برد میں ملوث 3 ریلوے ملازم گرفتار
  • کراچی؛ اسٹیل مل سے لوہا، تانبا و قیمتی سامان چوری کرنے والا ملزم گرفتار
  • باس سے چھٹی کی درخواست کرنے کے 10 منٹ بعد ملازم انتقال کرگیا
  • جاپان: ائر پورٹ کا سیکورٹی افسر چوری کے الزام میں گرفتار
  • کراچی، 70 بچوں، بچیوں سے زیادتی کرنیوالے سفاک شخص پر ویڈیوز فروخت کرنے کا شبہہ
  • کراچی؛ 70 بچوں، بچیوں سے زیادتی  کرنیوالے سفاک شخص پر ویڈیوز فروخت کرنے کا شبہہ
  • تکنیکی اورآپریشنل وجوہات کے باعث مختلف پروازیں منسوخ
  • لاہور:علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منشیات اسمگلر گرفتار
  • کراچی: شاہراہ نور جہاں پر پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار