اسلام آباد پولیس کی کارروائی، موٹرسائیکل چوری میں ملوث گروہ کا رکن گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 26th, August 2025 GMT
اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ کی پولیس ٹیم نے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ایک منظم گروہ کے اہم رکن کو گرفتار کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد، موٹر سائیکل چوری میں ملوث گینگ کے 2 رکن گرفتار
ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد محمد شعیب خان کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت محمد رضوان کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کے 5 مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کرلیے گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق دوران تفتیش ملزم نے شہر میں متعدد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لئے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں چوری، ڈکیتی اور قتل کے واقعات میں اضافہ، پولیس کیا کر رہی ہے؟
انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس کی جانب سے منظم اور متحرک گینگز کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں تاکہ شہریوں کو جرائم پیشہ عناصر سے محفوظ رکھا جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسلام آباد پولیس کارروائی گرفتاریاں ملزم گرفتار موٹر سائیکل چوری.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد پولیس کارروائی گرفتاریاں ملزم گرفتار موٹر سائیکل چوری اسلام ا باد
پڑھیں:
کراچی، کلفٹن میں پولیس مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، ایک فرار
کراچی:شہر قائد کے علاقے کلفٹن میں پولیس نے ایک مبینہ مقابلے کے دوران ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ہے۔
ایس ایس پی ساؤتھ مہروز علی کے مطابق پولیس نے ملزمان کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر کارروائی کی تھی جس کے دوران ایک ملزم زخمی ہو گیا۔
زخمی ملزم کی شناخت یاسر خان کے نام سے کی گئی ہے اور اسے فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
ایس ایس پی ساؤتھ نے مزید بتایا کہ زخمی ملزم کا ایک ساتھی ادریس پولیس کارروائی کے دوران موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
پولیس اس وقت ادریس کی تلاش میں ہے اور علاقے کی ناکہ بندی کر کے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
زخمی ملزم یاسر خان سے پولیس نے ایک پستول، موبائل فون، نقدی اور ایک موٹرسائیکل بھی برآمد کی ہے۔