اسلام آباد: خاتون کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 26th, August 2025 GMT
اسلام آ باد:
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے ایف 10 مرکز اسلام آباد سے خاتون کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کارروائی کے دوران ملزم صفی اللہ کو حراست میں لیا گیا، ملزم نے متاثرہ خاتون کی قابلِ اعتراض تصاویر اور ویڈیوز حاصل کر کے نہ صرف خاتون بلکہ اس کے اہل خانہ کو بھی ہراساں کیا، ہراسانی اور دھمکیوں سے تنگ آ کر متاثرہ خاتون نے خودکشی کی بھی کوشش کی۔
ملزم کو گرفتار کرکے سائبر کرائم ایکٹ 2016ء کی دفعات 20، 21 اور 24 اور تعزیرات پاکستان کی دفعہ 109 تحت مقدمہ کرکے ملزم کی زیر استعمال موبائل فون ،لیپ ٹاپ وغیرہ برآمد کرلیے۔
حکام کے مطابق تفتیش کے دوران ملزم کے موبائل فون اور لیپ ٹاپ کے خفیہ فولڈرز سے مواد برآمد کر لیا گیا ہے اور تفتیشی افسر حمیرا اسلم مزید تفتیش میں مصروف ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: 2005 سے 2008 تک لسانی بنیادوں پر وارداتیں کرنے والا ملزم گرفتار
تصویر، جیو نیوز اسکرین گریبکراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز نے کارروائی کر کے مطلوب ملزم محمد اسماعیل کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم سے اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کی گئی ہے، ملزم نے 2005 سے 2008 تک لسانی بنیادوں پر وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔
ملزم نے قتل، اقدامِ قتل کی 11 سے زائد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔
ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم اغواء برائے تاوان، پولیس مقابلے، منشیات فروشی اور بھتہ خوری میں ملوث ہے۔