پنجاب میں غیر قانونی شکار پر 24 ملزمان کا چالان
اشاعت کی تاریخ: 26th, August 2025 GMT
لاہور:
بٹیر کی ناجائز نیٹنگ، تیتر، طوطوں اور جنگلی سور کے غیر قانونی شکار پر 24 ملزمان کا چالان کردیا گیا۔
ترجمان وائلڈ لائف رینجر کے مطابق ملزمان سے 23 نیٹنگ گیئرز، 6 بٹیر، 5 تیتر اور 4 طوطے برآمد کرلیے گئے، سات شکاریوں پر ساڑھے تین لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
حافظ آباد میں ناجائز شکار پر 40 ہزار جبکہ وہاڑی میں طوطوں کی ناجائز تجارت پر 50 ہزار جرمانہ کیا گیا، طوطوں کو چڑیا گھر منتقل کردیا گیا۔
مزید پڑھیں: پنجاب میں پرندوں کے غیرقانونی شکار پر سات سال قید اور 50 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا
خانیوال سے 3 نیٹنگ گیئرز اور 6 زندہ بٹیر برآمد کیے گئے، سرگودھا ریجن میں 6 نیٹنگ گیئرز برآمد کرکے 6 شکاریوں کا چالان کیا گیا۔
ڈی جی خان ریجن سے 11 نیٹنگ گیئرز برآمد، 11 ملزمان کے خلاف کارروائی کی گئی۔
بہاولپور میں بٹیر کے ناجائز شکار پر 55 ہزار جرمانہ، مریدکے میں جنگلی سور کے غیرقانونی شکار پر 2 شکاریوں کو ایک لاکھ 20 ہزار جرمانہ کیا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نیٹنگ گیئرز شکار پر کیا گیا
پڑھیں:
گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔
ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔
انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔